سرینگر// سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو جوانوں کو پیر کی سہ پہر سری نگر کے علاقے مائسمہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار دی۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کے این او کو بتایا کہ ڈار بلڈنگ کے قریب مائسمہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے سی آر پی ایف کے دو جوانوں پر فائرنگ کی۔
زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔