کنگن // 434کلو مےٹر طوےل سرےنگر ۔لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام سنیچر کو مکمل کےا گےا ہے جس کے ساتھ ہی اتوار کوعارضی طور پر چند اےک ہلکی گاڑےوں کو دراس سے سرےنگر کی طرف روانہ کےا گےا جبکہ سونہ مرگ سے چند اےک سبزی سے لدی ہوئی ہلکی گاڑےوں کو کرگل کی طرف روانہ کےا گےا ۔ اگر موسم سازگار رہا تو شاہراہ کو 10مئی تک ہلکی گاڑےوں کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ آفےسر کمانڈنگ پروجےکٹ کے کپٹن منوج کمار نے کشمےر عظمیٰ کو بتایا کہ سرےنگر لیہہ شاہراہ پر گذشتہ روز بےکن نے برف ہٹانے کا کام مکمل کےا جبکہ زےرو پوائنٹ تک وجےک کے دائرے مےں آنے والی شاہراہ پر23اپرےل کوہی برف ہٹانے کا کام مکمل کےا گیاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو عارضی طور پر دراس سے سرےنگر کی طرف چند ہلکی گاڑےوں کے علاوہ اےک اےمبولنس ،جس مےں اےک اےمرجنسی مرےض تھا ،کو سرےنگر کی طرف روانہ کےا گےا جبکہ سونہ مرگ سے مٹاےن تک سبزی سے لدی دو ہلکی گاڑےا ں بھی پہنچ گئی ہےں ۔قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چےرمےن حاجی عناےت علی نے کشمےر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے باڈر روڈ آرگنائیزےشن اور انتظامےہ کے ساتھ مےٹنگ طلب کی جائے گی جس مےں فےصلہ لےا جائے گا کہ شاہراہ کو کب باضابطہ طور آمد رفت کھول دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ لداخ اور کرگل مےں اس وقت ادوےات اور سبزی کی شدےد قلت ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات پےش آرہی ہیں ۔ واضح رہے کہ امسال شدےد برفباری کی وجہ سے سرےنگر لیہہ شاہراہ کو 6جنوری 2017کو گاڑےوں کی آمد رفت کےلئے بند کردےا گےا جس کے نتےجے مےں خطہ لداخ کا رابطہ وادی سے پانچ ماہ تک منقطع ہوگےا تھا ۔