سرینگر//سرینگرشہرکوجاذب نظر بنانے کیلئے سرینگراسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے26.6کروڑ روپے مالیت کے کئی عوامی سہولیات اورترقیاتی منصوبوں کاسنگ بنیادرکھااورافتتاح کیا۔شہرمیں آگ بجھانے کی سہولیات کو بڑھاوادینے کیلئے لیفٹینٹ گورنر نے فائرسیفٹی اینڈ ریسپانس سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے ساڑھے چھ کروڑ روپے کے دو نئے فائر اسٹیشن مراکزکاافتتاح کیاجس میں 7500لیٹرصلاحیت کی آگ بجھانے کی پانچ گاڑیاں ،تربیتی مرکز ،فائر اینڈ ایمرجینسی ہیڈکوارٹر کی اَپ گریڈیشن ،140فائرہائیڈرنٹس کی تنصیب ،ڈل جھیل کیلئے آگ بجھانے کے پانچ بوٹ،اور150آگ بجھانے والے اہلکاروں کیلئے حفاظتی لباس شامل ہے ۔اس دوران دریائے جہلم پر چار کروڑ روپے کے LEDروشنی کے نظام کا عبداللہ برج،فٹ برج اوربڈشاہ برج پرافتتاح کیا گیا جس میں پلوں اوربنڈوں کی روشنی ،راستوں کی تعمیر، کیوسکس، اور ہاوس بوٹوں کوپینٹ کرنا شامل ہے۔ سیاحتی مقامات پر لوگوں کیلئے پینے کے پانی کی سہولیات بہم رکھنے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر دوکروڑ روپے کی لاگت سے پانی کے پچاس اے ٹی ایم قائم کئے گئے جن کالیفٹینٹ گورنر نے افتتاح کیا۔اس پروجیکٹ سے 100نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔ اس دوران لیفٹینٹ گورنر نے شہر کوجاذب نظر بنانے کیلئے دس کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کاسنگ بنیادرکھا جس میں جہانگیرچوک رام باغ فلائی اورکوخوب صورت بنانا،مختلف مقامات پرLEDروشنی کاانتظام،320گاڑیوں کیلئے پارکنگ،3Dپینٹنگ ،ایک پبلک پارک اور10کھلے جمناشیم کے علاوہ سڑکوں کوسرسبزاورخوبصورت بنانے کے منصوبے شامل ہیں.۔لیفٹینٹ گورنرنے250چھاپڑی فروشوں کیلئے چار کروڑ روپے مالیت کے سمارٹ وینڈرہاکر زون پروجیکٹ کابھی سنگ بنیادرکھا۔پروجیکٹ سولر لائٹ سے مزین ہوگا اوراس میں متعدد قسموں کے کیوسک ،ریسٹورنٹ،وینڈنگ مشین ،پانی کے اے ٹی ایم اور پارکنگ کی معقول سہولیات ہوں گی تاکہ شہر کی سڑکوں پرٹریفک کی نقل حمل کو آسان بنایاجائے۔اس سے قبل لیفٹینٹ گورنر نے زبرون پہاڑیوں پردرخت لگاکر سرینگر شہرکو سرسبزبنانے کیلئے شجرکاری مہم کی شروعات کی۔ اس پروگرام میں طلاب کی بھاری تعدادشامل ہوئی ۔اس موقعہ پرلیفٹینٹ گورنر نے نوجوانوں ،رضاکارتنظیموں اور سماج کے تمام طبقوں پرزوردیا کہ وہ آگے آکر سرینگر کوسرسبزوشاداب بنانے میں اپناکردار اداکریں ۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا رول ماحول کو تحفظ فراہم کرنے اور بچانے میں بہت آگے تک جائے گا۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنر پانڈورانگ پولے،صوبائی پولیس سربراہ وجے کمار،چیف کنسرویٹر فارسٹ فاروق گیلانی،سرینگرسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکیٹوافسر اور ڈپٹی کمشنر سرینگرڈاکٹر شاہداقبال چودھری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔