لندن// امریکہ کی سرکردہ ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے خواتین عالمی رینکنگ میں دوبارہ نمبر ون بننے کا کریڈٹ پیٹ میں پل رہے اپنے بچے کو دیا ہے ۔ سرینا عالمی رینکنگ میں جرمنی کی انجلک کربر کو پیچھے چھوڑکر دوبارہ نمبر ایک بن گئی ہیں۔سرینا اپنے کیریئر میں آٹھویں بار سرفہرست پہنچی ہیں ۔ دنیا کی سب سے زیادہ مشہور ٹینس اسٹار سرینا نے اسی سال آسٹریلین اوپن کے طور پر اس سال کا پہلا اور اپنے کیریئر کا 23 واں گرینڈ سلیم حاصل کیا تھا۔ 35 سالہ سرینا نے انسٹاگرام پر کہاکہ میرا پیارا بچہ، آپ نے مجھے وہ طاقت دی ہے جس کے بارے میں مجھے معلوم نہیں تھا۔تم نے مجھے پاکیزگی اور امن کا صحیح مطلب سکھایا ہے ۔