سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے سرہامہ بجبہاڑہ میں معرکہ آرائی کے مقام پر دھماکے سے زخمی ایک نوجوان پیر کو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ معرکہ آرائی گذشتہ جمعہ کو ہوئی تھی اور اس کے مقام پر بعد ازاں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں چار افراد زخمی ہوئے تھے جن میں یاسین احمد راتھر نامی زخمی آج دم توڈ بیٹھا۔
یاسین سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں وہ گذشتہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے جاں بحق ہوگیا۔
سرہامہ انکاونٹر میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے تھے۔