Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

سرکش قوم کا زوال اٹل ہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 31, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
جب سے کائنات وجود میں آئی ہے اور انسان اس کائنات میں ارتقاء پذیر ہوا، تب سے بہت سارے اقوام وجود میں آئے اور وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کرتے گئے۔ کچھ اقوام ترقی کے عروج تک پہنچ گئے اور آخر میں انکا زوال آگیا۔ بہت ساری تہذیبوں کے ناپید ہونے کی وجہ صرف یہ تھی کہ اْنہوں نے قدرتی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ اللہ سبحان و تعالیٰ نے انسانوں کے زندہ رہنے کے لیے ایک باضابطہ نظام حیات قائم کیا ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے اس نظام کی خلاف ورزی کی اْنہیں پہلے باز آنے کے لیے وقت دیا گیا اور جو لوگ اس خلاف ورزی سے باز نہیں آئے اور برے کاموں پر ڈٹے رہے اْنہیں سخت سزا دی گئی اور اْن کا انجام تباہی تھا۔ جب ہم مختلف مذہبی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ جب ایک قوم میں اخلاقی بدعنوانیاں پھیل جاتی ہیں تو اسکی تباہی اٹل ہوتی ہے۔ جیسے کہ قرآن کریم میں یہ بات صاف صاف کہی گئی ہے کہ جب ایک قوم میں بد اخلاقی پھیل جاتی ہے تو اس قوم کی مادی دولت، معاشی طاقت اور فوجی قوت اسے تباہی سے بچانے کے لیے بیکار بن جاتی ہے۔ 
عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ معاشی ترقی ایک قوم کی کامیابی کی ضامن ہوتی ہے لیکن قدرت کے قوانین اس کے برعکس ہیں۔ نیک اخلاق،  اچھے اصول اور صالح اعمال ایک قوم کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔ جب ہم تواریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں قومِ عاد ، قومِ ثمود، قومِ لوط، قومِ نوح جیسے بڑے بڑے اقوام کی مثالیں ملتی ہیں جنہوں نے قدرت کے مقرر کردہ اصولوں کی سرکشی کی اور جن کا انجام تباہی اور بربادی تھا۔ جب ہم ان اقوام کے زوال کا جائزہ لیتے ہیں تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ ان اقوام کے زوال کی بنیادی وجہ شہوت پرستی ، حیوانی جبلتیں ، غرور اور گھمنڈ تھا۔ قومِ عاد ایک بہت ہی طاقتور قوم تھی۔ وہ پہاڑوں میں کھدائی کر کے گھر بنانے کا ہنر خوب جانتے تھے۔ انکی طاقت اور ٹیکنالوجی نے اْنہیں بہت مغرور اور نافرمان بنایا اور وہ قدرت کے قوانین کی بغاوت کرنے لگے جس کے نتیجے میں اللہ نے اْن کے شہروں کو ریت کے طوفانوں سے نیست و نابود کر دیا۔ 
کسی بھی قوم کے زوال کے تین بنیادی اسباب ہوتے ہیں۔ قوم کا زوال تب شروع ہوتا ہے جب اسکے لوگ ظالم بن جاتے ہیں یا مجرم بن جاتے ہیں یا پھر فاسق بن جاتے ہیں۔ جب ایک قوم کے لوگ اور اْسکا حکمران طبقہ ظالم بن جاتا ہے تو وہیں سے اْسکا زوال شروع ہوتا ہے۔ ظالم لفظ عربی زبان کے لفظ "ظلم" سے نکلا ہے جسکا مطلب اندھیرا ہے۔ جب ایک قوم میں ظالم حکمران حکومت کرتے ہیںتو وہاں کے سماج میں ایک قسم کا اندھیرا رائج ہوتا ہے۔ وہاں سماجی نا انصافی اور ظلم و جبر عام ہوتا ہے۔ آخر میں یہی نا انصافی اور ظلم و جبر اْس قوم کے زوال کا سبب بن جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مصر کے حکمرانوں کی مثال پیش کی ہے جو بہت ہی ظالم تھے اور جنہیں فراعون  کہا جاتا تھا۔ ان حکمرانوں نے اسرائیلی قبیلے کو غلام بنا کے رکھا تھا۔ وہ اْن کے دولت اور وسائل کی لوٹ مار کرتے تھے اور اْن کے ساتھ بہت نا انصافی کرتے تھے۔ وہ اسرائیلی مردوں کا قتل عام کرتے تھے اور اْن کی عورتوں کو جبری قبضے میں رکھ کر اْنکے ساتھ غلط سلوک کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے اس ظلم کو ختم کرنے کے لیے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بھیجا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فراعون کی اس ظالم حکومت کا خاتمہ کیا۔
قوموں کے زوال کا دوسرا سبب اس قوم کے لوگوں کا اللہ کے سامنے مجرم بن جانا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالی قرآنی کریم میں فرماتا ہے"اور ہم نے تم سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کر دیا جب کہ انہوں نے ظلم کیا حالانکہ ان کے پاس ان کے پیغمبر بھی دلائل لے کر آئے اور وہ ایسے کب تھے کہ ایمان لے آتے؟ ہم مجرم لوگوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں" ( سورہ یونس، آیت 13)
مجرم قوم اللہ کے قائم کردہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ وہ اللہ کی طرف سے عطا کردہ علم کی تردید کرتے ہیں اور اپنے غلط اور جھوٹے نظریات رائج کرتے ہیں۔ ان غلط نظریات کی وجہ سے اْن قوموں میں بہت ساری سماجی اور اخلاقی برائیاں پھیل جاتی ہیں اور یہی برائیاں آخر میں اْن کے زوال کا سبب بن جاتی ہیں۔ قومِ عاد، قومِ ثمود کے زوال کا یہی سبب تھا کہ اْن لوگوں نے سماج میں غلط نظریات قائم کیے تھے۔ ترقی یافتہ اور طاقتور ہونے کے باوجود آج ان قوموں کا کہی نام و نشان نہیں ملتا ہے۔ ان اقوام کے زوال سے یہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ جب کوئی قوم اللہ کی نافرمانی کر کے اللہ کی مجرم بن جاتی ہے تو اسکی شان و شوکت، مادی خوشحالی اور طاقت اسکو زوال سے نہیں بچا سکتی ہے۔
زوال پذیر قوم کی تیسری وجہ اس قوم کے لوگوں کا فاسق ہوجانا ہے۔ جسکا مطلب یہ ہے کہ اس قوم کے لوگ اللہ کے مقرر کردہ حدود کا مذاق اْڑاتے ہیں اور اللہ کی نافرمانی کرتے ہیں۔یہ نافرمانی اس قوم کے امیر طبقہ میں زیادہ پائی جاتی ہے جو ہر قسم کے سماجی، اخلاقی اور نفسیاتی گناہوں میں مبتلا  ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اخلاقی اور جنسیاتی گناہوں کا ارتکاب کرتے ہیں اور غریب طبقے کی دولت کو ناجائز طریقوں سے ہڑپ کرتے ہیں۔ایسا امیر طبقہ بدعنوانیاں کر کے قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ایسے قوم کا حال کچھ اس طرح بیان کرتا ہے"اور جب ہم کسی بستی کی ہلاکت کا ارادہ کر لیتے ہیں تو وہاں کے خوشحال لوگوں کو ( کچھ ) حکم دیتے ہیں اور وہ اس بستی میں کھلی نافرمانی کرنے لگتے ہیں تو ان پر ( عذاب کی ) بات ثابت ہو جاتی ہے پھر ہم اسے تباہ و برباد کر دیتے ہیں " ( سورہ بنی اسرائیل، آیت 16)
ایسے اقوام جہاں کی حکمرانی بدعنوان اور گنہگار اعلیٰ طبقہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے اْنکا انجام تباہی ہوتا ہے۔انکی کوئی مہارت یا ہنر انکو زوال سے نہیں بچا سکتا ہے۔ اللہ کے حدود کو پار کر کے یہ لوگ اللہ کی خوفناک اور تاریخی آفات کو دعوت دیتے ہے جو انکی تباہی کا سبب بنتے ہیں۔  تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے اقوام کے زوال کا سبب یہی تھا کہ اْن اقوام کے لوگ جنسی گمراہی، اخلاقی بدکرداری، سماجی اور سیاسی نا انصافی میں مبتلا تھے۔ مختلف اقوام کے عروج و زوال کا تجزیاتی مشاہدہ کر کے یہ بات سامنے آتی ہے کہ دنیا میں وہی اقوام مضبوط اور طاقتور رہی ہیں جنہون نے اللہ کے قوانین کی سختی کے ساتھ پیروی کی ہے اور جونہی کسی قوم نے سرکشی کرنے کی کوشش کی ہے وہیں سے اْسکا زوال شروع ہوا ہے۔
(مضمون نگار ڈگری کالج کولگام میں بحیثیت لیکچرر کام کر رہے ہیں)  
 ای میل۔[email protected] 
موبائیل نمبر ۔7006569430 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
تازہ ترین
وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین

Related

مضامین

محرم الحرام اور سانحۂ کربلا سبق آموز

July 3, 2025
مضامین

محرم ایک عظمت والامہینہ فضیلت

July 3, 2025
مضامین

کربلا جرأت و عزیمت کا ابدی مظہر پیغام

July 3, 2025
مضامین

سیدنا حسین ؓ کی مہاجرت اور شہادت تجلیات ادراک

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?