کشتواڑ// سرکار خواتین کے سکل ڈیولپمنٹ کی جانب دھیان مرکوز کر رہی ہے ،تا کہ انکی مالی خود مختاری کے ساتھ ساتھ سماجی۔اقتصادی بھلائی ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ریاست میں خواتین کی بھلائی کے لئے مرتب سکیموں کی مانٹرنگ کر رہے ہے۔ ان باتوں کا اظہار ایم ایل سی فرداس ٹاک نے جمعہ کے روز یہاں پلمار علاقہ میںکھادی اینڈ ولئیج انڈسٹرئیز بورڈ کی جانب سے ٹیلرنگ و سٹیچنگ تربیتی مرکز کا افتتاح کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آجکل خواتین کو مساوی حقوق اور مواقعے دئے گئے ہیں،تاکہ وہ ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار نبھا سکیں۔اس مرکز میں اقتصادی طور کمزورکنبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 25 لڑکیاں تربیت حاصل کریں گی جن کو دوران تربیت ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا،تاکہ وہ اپنی بُٹئیک کھول سکیں۔اپنے خطاب میں ایم ایل سی نے کھادی اینڈ ولئیج انڈسٹریز بورڈ کے نائب چئیر مین پیر زادہ منصور احمدکا شکریہ ادا کیا جنھوں نے یہ مانگ تسلیم کرتے ہوئے علاقہ میں تربیتی مرکز کھولا ۔انہوں نے توقع کی کہ مستقبل میں اس پہاڑی خطہ میں مزید ایسے مراکزکھولے جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ زمینی سطح پر بیداری پیدا کی گئی ہے جسکی وجہ سے پہلے رائونڈ میں80 بیروز گار نوجوانوں کو اپنے کاروباری یونٹس قائم کرنے کے لئے مالی معاونت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آجک کے دور میں خواتین ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہی ہیں اور وقت کی پُکار ہے کہ دیہی علاقوں میں مطلوبہ بیداری اور مواقعے پیدا کیا جائیں۔انہوں نے کہا کہ آجکل علاقہ میںتقریباً100 سیلف ہیلپ گورپ محکہ دیہی ترقیات کے رورل لائیو لی ہُڈمشن کے تحت روز گار حاصل کر رہے ہیں۔اسی طرح سے وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن بھی خواتین کے لئے خود روزگار مواقعے پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔نو قائم شدہ تربیتی مرکز میں لڑکیوں کیلئے سلائی مشینیں فراہم کرنے کی مانگ پر ایم ایل سی نے 25 مشینیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔