سرینگر//سرکار نے صنعت و حرفت محکمہ میں بورڈ آف ڈائریکٹر س میں 6 نائب چیئرپرسن تعینات کرنے کو منظوری دی ہے۔محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق گلزار احمد ڈار جے اینڈ کے انڈسٹریز لمٹیڈ ، سید عطاء اللہ سمنانی جے اینڈ کے مینلز لمٹیڈ، نذیر ایتو جے اینڈ کے سمینٹس لمٹیڈ ، نظام الدین بٹ جے اینڈ کے ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن / جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس کارپوریشن ، ڈاکٹر علی محمدمیرجے اینڈ کے سمال سکیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور سبھاش جنڈیال جے اینڈ کے سٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نائب چیئرپرسن ہوں گے۔مذکورہ چیئرپرسن کو ماہوار بنیادوں پر دیگر مراعات کے علاوہ 80ہزار کی تنخواہ دی جائے گی۔