Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

Mir Ajaz
Last updated: July 14, 2025 11:38 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

نقشبند صاحب کے ارد گرد دوسرے دن بھی بندشیں

عمر نوہٹہ سے پیدل چلے، فاروق آٹو میں اور سکینہ سکوٹی پر آئیں

عظمیٰ نیوز سروس

Contents
نقشبند صاحب کے ارد گرد دوسرے دن بھی بندشیںعمر نوہٹہ سے پیدل چلے، فاروق آٹو میں اور سکینہ سکوٹی پر آئیں

سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو نقشبند صاحب قبرستان کی دیوار کو پھلانگ کرکے 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں مارے گئے 22 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔یہ ڈرامائی منظر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس اور اپوزیشن جماعتوں کے کئی لیڈروں کو یوم شہدا کے موقع پر قبرستان جانے سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔انتظامیہ نے اتوار 13جولائی کو پائین شہر خاص کر نوہٹہ کے ملحقہ علاقوں کو سیل کیا تھا حتیٰ کہ وزیر اعلیٰ کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسکے علاوہ حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے متعدد لیڈروں اور اراکین اسمبلی کو اپنی سرکاری یا پرائیویٹ رہائش گاہوں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انتظامیہ نے مزار شہداء کے ارد گرد پیر کو دوسرے دن بھی حفاظتی بندو بست رکھا تھا اور نقشبند صاحب کا مین گیٹ بند کردیا گیا تھا۔اسکے علاوہ نوہٹہ اور خانیار میں پولیس تعینات کی گئی تھی تاکہ مزار شہداء کی طرف کوئی لیڈر جانے کی کاشش نہ کرے۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ خانیار کراسنگ سے ایک آٹورکشا لے کر شہدا کی یادگار تک پہنچے جبکہ وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے سکوٹی پر سوار ہو کر سب کو حیران کر دیا۔سیکورٹی فورسز نے شہر سرینگر میں خانیار اور نوہٹہ دونوں اطراف سے شہدا قبرستان کی طرف جانے والی سڑکوں کو سیل کر دیا تھا۔جیسے ہی عمر عبداللہ کا قافلہ پرانے شہر خانیار پہنچا، وہ اپنی گاڑی سے اترے اور ایک کلومیٹر سے زیادہ پیدل چل کر قبرستان پہنچے ۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ مین گیٹ کیساتھ دیوار کی فصیل پر چڑھے اور فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان کے احاطے میں داخل ہوئے۔اس کے سیکورٹی والے اور نیشنل کانفرنس کے کئی دوسرے لیڈر بھی گیٹ کھولنے سے پہلے ہی اوپر چڑھ گئے۔واقعہ کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار وزیر اعلیٰ کو جسمانی طور پر روکنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک موقع پر ایک پولیس افسر دھکا دیتے ہوئے بھی دکھائی دیتا ہے۔بعد میں گیٹ کو کھول دیا گیا لیکن تب تک وزیر اعلیٰ اور دیگر لیڈران فاتحہ خوانی کیلئے اندر داخل ہوچکے تھے۔پابندیوں کی وجہ سے نوہٹہ میں سیاسی اجتماعات کو روکنے کے ایک دن بعد، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے 13 جولائی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور این سی صدر فاروق عبداللہ نے شہدا کے قبرستان میں فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔اس دورے میں پارٹی قیادت بشمول ڈپٹی سی ایم سریندر چودھری، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، ایم ایل اے تنویر صادق، احسان پردیسی اور دیگر نے شرکت کی۔یہ دورہ ضلعی انتظامیہ سرینگر کی جانب سے یوم شہدا کے موقع پر کسی بھی اجتماعی پروگرام سمیت خواجہ بازار کے قریب اجتماعات کی اجازت دینے سے انکار کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے اس سے قبل ایک یادگاری تقریب کے انعقاد کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی، جو منظورنہیںکی گئی۔جب کہ ماضی میں اس دن کو سرکاری طور پر منایا جاتا تھا، اب یہ گزیٹیڈ تعطیل نہیں ہے جبکہ نیشنل کانفرنس اس دن کو آزادانہ طور پر مناتی ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

مزارِ شہداء پر جانے کے دوران عمر عبداللہ کی پولیس اہلکاروں کیساتھ دھکا مُکی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ہم جب چاہیں شہداء کو یاد کر سکتے ہیں،ہم پر کوئی پابندی نہیں چلے گی:وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?