سرینگر//یوتھ سروسز اینڈسپورٹس واطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں موجودہ سرکار دیہی ڈھانچے کو فروغ دینے کی وعدہ بند ہے تاکہ ریاست کے تینوں خطوں میںمساوی ترقی یقینی بن سکے جو کہ موجودہ مخلوط سرکار کاایجنڈا ہے۔وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار آج کرپال پورہ پٹن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوںنے کہا کہ علاقے میں عوامی فلاح وبہبود کے لئے مختلف شعبوں کے تحت کئی اقدامات پرعمل آوری جاری ہے ۔ وزیر موصوف نے کرپال پورہ گائوں میں چار کلومیٹر سڑکوں پر میکڈم بچھانے اورعلاقے کو 100کے وی ٹرانسفارمر مہیا کرنے کا اعلان کیا۔انہوںنے اپنے سی ڈی ایف سے ایچ ٹی اورایل ٹی ٹرانسمشن لائینوں کی مرمت کے لئے 2.5لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔عمران انصاری نے پرائمری ہیلتھ سینٹر سنگھپورہ کے لئے ایک ایمبولینس گاڑی دستیاب رکھنے کا بھی اعلان کیا ۔