سرینگر// صنعتوں کی بہبود کو ریاست کی بہبود قرار دیتے ہوئے وزیر تعلیم سید الطاف بخاری نے کہا کوئی بھی حکومت صنعتی کپتانوں سے تصادم آرائی کر کے نہیں چل سکتی۔ پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹرئز (کشمیر چیپٹر)کی سرنو بحالی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے الطاف بخاری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ’’ کوئی بھی سرکارصنعتی لیڈروں کے ساتھ محاز آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی‘‘۔ حال ہی میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹرئز (کشمیر چیپٹر) کی نو منتخب ایگزیکٹو نظم کی اعزازی تقریب کے دوران صنعتی لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ مشترکہ پلیٹ فارم کو ریاست میں صنعت و حرفت کے ماحولیاتی نظام میں ایک اہم رول ہے۔اعزازی تقریب کا اہتمام جوائنٹ کمیٹی آف پرائیوٹ اسکولز نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا’’ہم سب یہاں محنت کش طبقے اور خود کار تاجر ہیں،اور کوئی بھی سرکار بالخصوص ہماری سرکار لوگوں کے ساتھ محاز آرائی نہیں کرسکتی‘‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت آپ کیلئے اضافی میل چلنے کے ساتھ ساتھ اجتماعی طور پر سماج کی بہبودی کیلئے کوشاں ہیں۔وزیر نے کہا’’ اشیاء و خدمات ٹیکس کے نفاذ کیلئے حالیہ ایام میں کافی بحث ہوئی،تاہم ریاستی حکومت کاروباری طبقے کیلئے ہر کوئی قدم اٹھا رہی ہے تا کہ نئے ٹیکس نظام سے انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سید الطاف بخاری نے کہا‘‘ہماری کابینہ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ صنعتوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے‘‘۔انہوں نے صنعت کاروں کو مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کی بہبودی ریاست کی بہبودی ہے،اور اگر کوئی محاز آرائی کے مسائل ہونگے،انہیں صف اول پر لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کونسل نے پہلے ہی کافی رعایت دی ہے،جس سے مقامی تاجروں کو کافی فائدہ ہوگا۔بخاری نے کہا کہ اجتماعی طور پر تمام ریاستوں کی طرف سے صنعت کاروں اور تاجروں کو کشمیر میں اقتصادی پالیسی کے فیصلوں کو اپنانے سے کترانا نہیں چاہئے۔انہوں نے کہا’’ ملک کے دیگر حصوں میں جو ہو رہا ہے،ہم اس سے خود کو الگ نہیں رکھ سکتے،ممکنہ طور پر نظام سازگار نہیں ہوسکتا،تاہم اس کو ساز گار بنانا ہے‘‘۔کاروباری بحران پر ردعمل طاہر کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا’’ملک بھر میں جو کسادبازاری نظر آرہی ہے، یہاں کی تجارت کا بیشتر حصہ بھی اس سے متاثر ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے کچھ اثرات مرتب ہوئے ہیں،تاہم انہوں نے کشمیر میں سیاحوں کی کم آمد کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بہترین کل کیلئے کام کرنا چاہے۔ سید الطاف بخاری نے کشمیر کی سیاسی صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کچھ مسائل درپیش ہیں،وہ حکومت کے ہاتھوں سے باہر ہے۔اس سے قبل پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹرئز (کشمیر چپٹر) کے چیئرمین مشتاق احمد چایا،پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر محمد دلاور میر،پرائیوٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے چیئرمین انجینئر غلام نبی وار کے علاوہ دیگر لوگوں کو تقریب کے دوران اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کے دوران سیکریٹری ایجوکیشن فاروق احمد شاہ، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹرئز (کشمیر چپٹر) کے شریک چیئرمین ظہور ترمبو،جوائنٹ کمیٹی آر پروئیوٹ اسکولز کے چیئرمین شوکت احمد چودھری،کشمیر ینگ انٹرپرینرس ایسو سی ایشن کے صدر بابر چودھری اور طارق رشید نے بھی خطاب کیا