سرینگر//صنعت و حرفت کے نائب چیئر پرسن گلزار احمد ڈار نے کل سرکاری وولن ملز بمنہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ رُکن قانون ساز نور محمد شیخ بھی تھے۔اِس موقعہ پر نائب چیئرمین نے کہا کہ عالمی بینک معاونت کے تحت سرکار نے ملوں کے لئے 12کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔انہوں نے مل کے کام کا ج کو بہتر بنانے کی ملازمین سے تلقین کی۔