Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی سپلائی بہتر بنانے کی ضرورت!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 25, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 ریاست میں براجمان حکومتیں اگر چہ وقت وقت پر شعبہ ٔ صحت میں نت نئی اسکیمیں اور پروگرام متعارف کراکے یہ عندیہ دیتی رہی ہیں کہ جموںوکشمیر میں سرکاری سطح پر صحت کی نگہداشت اور علاج و معالجہ کی بھر پور سہولیات میسر ہیں، لیکن زمینی سطح کی حالت کو دیکھتے ہوئے انتہائی مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دور دراز خطوں اور پہاڑی علاقوں میں چھوٹے ہسپتالوں اور طبی مراکز پرضروری سہولیات کا فقدان عام باتیں ہیں لیکن حیرت کا مقام ہے کہ سرینگر کے صدر ہسپتال اور اس سے منسلک مختلف ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی قلت کے بہ سبب مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ یہ ایک واشگاف حقیقت ہے کہ ان ہسپتالوں میں صرف صوبہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے آنےو الے مریضوں کا ہی دبائو نہیں ہوتا بلکہ خطہ پیر پنچال کے بیشتر علاقوں کے مریض بھی ضروری علاج معالجہ کےلئے سرینگر کے ہی ہسپتالوں کا رُخ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیر سے منسلک وادی چناب کے متعدد علاقوں کے مریض بھی قرابت کے بہ سبب جموں کے مقابلہ میں سرینگر کا رُخ کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔اس کے لئے ایک بڑی وجہ  یہ بھی ہے کہ کشمیر کے ہسپتالوں میں مختلف امراض کے ماہرین اپنے فن میں نام کماچکے ہیں اور مریضوں کو بہتر تشخیصی خدمات میسر ہوتی ہیں۔یہ ساری صورتحال انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے عیاں ہیں لیکن اس کے باوجود ان ہسپتالوں میں موجود مشکلات پر کوئی توجہ دینے کی کوشش نہ کرنا عوامی اعتماد کو نقصان  پہنچانے سے کچھ کم نہیں۔ فی الوقت ان ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی قلت کا یہ عالم ہے کہ مریضوں کو بیش ترادویات  کےلئے بازاروں کا رُخ کرنا پڑتا ہے، جہاں انہیں یہ چیزیں مہنگے داموں خریدنا پڑتی ہیں۔ ظاہر بات ہے کہ ان میں غریب اور نادار لوگوں کی اچھی خاصی تعداد شامل ہوتی ہیں، جنہیں اس وجہ سے بے بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ہسپتالی انتظامیہ اس کےلئے اکثرمیڈیکل سپلائز کارپوریشن، جو ہسپتالوں کو ضروری ادویات فراہم کرنے کی روا دار ہے، کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔ حالانکہ ان ہسپتالوں نے کئی کئی ماہ قبل کارپوریشن کے سامنے ضروری ادویات کے آڈر رکھے ہوتے ہیں لیکن انکی فراہمی میں مسلسل تاخیر ہو تی ہے۔ اس  وجہ سے پھر ہسپتالی انتظامیہ کو کارپوریشن سے این او سی حاصل کرکے کھلے بازار سے اُونچے داموں ادویات خریدنا پڑتی ہیں، جو بعض اوقات اُن کےبجٹ پر بھی بُری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔کئی ہسپتالوں نے کارپوریشن کو ضروری فنڈس بھی مہیا کررکھے ہوتے ہیں مگر اس کے باوجود ادویات کی فراہمی میں مسلسل لیت و لعل سے کام لیا جا تا ہے۔ ایسا کیوں ہو تا ہے؟ اس کا انتظامیہ کوسنجیدگی کے ساتھ جائزہ لینا چاہئے، کیونکہ اس وقت ہر سرکاری شعبے میں پرائیوٹ سیکٹر کی مداخلت کی وجہ سے ان شعبوں کی افادیت کو متاثر کرنے کی کوشش ہو رہی ہیں تاکہ رفتہ رفتہ صورتحال اس سطح پر پہنچے کہ جہاں حکومت پر ائیوٹ سیکٹر کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہو جا ئے۔ ظاہر بات ہے کہ ایسی صورتحال میں غریب اور نادار لوگوں کو کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑینگے یہ شاید کوئی کہنے کی بات نہیں۔ایسے معاملات اگر چہ اکثرو بیشتر سیاسی مداخلت کاری کی وجہ سے ہوتے رہتے ہیں لیکن فی الوقت ریاست میں صدر راج کے نفاذ کے بہ سبب کسی قسم کی سیاسی مداخلت کا کوئی امکان نہیں ہے، لہٰذا یہ صورتحال موجود نہیں ہونی چاہےتھی۔انتظامیہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس بات کا گہرائی کے ساتھ جائزہ لے کر میڈیکل کارپوریشن کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کو ادویات کا سٹاک فراہم کیوں نہیں کیا جاتا اور اس میں کون سے وجوہات مانع ہیں۔ ان وجوہات اور محرکات کے اسباب تلاش کرکے ان کا سدباب کرنے کی ضرورت ہے، جو اگر نہیں کیا جاتاتو عوام کےتئیں ذمہ داریوں سے غفلت شعاری کا ا س سے بڑا کیاثبوت ہوسکتا ہے۔ انتظامیہ پر یہ حقیقت شاید اجاگر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ پرائیوٹ طبی اداروں کی جانب سے علاج و معالجہ کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا جو عمل جاری ہے عام انسان، جن میں اکثریت کم آمدنی والے طبقے کی ہوتی ہے، اسکے متحمل نہیں ہوسکتے اور ایسی صورتحال میں پرائیوٹ سیکٹر کو تیزی کے ساتھ فروغ مل رہا ہے۔ دونوں میں یہ تفاوت کیوں ہے؟ اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور و خوض کرنے کی ضرورت ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سید محمد الطاف بخاری نے مزار شہداء پر حاضری نہ دینے پر حکمران جماعت کے لیڈروں کو لتاڑا کہا، وزیراعلیٰ کو مزار شہدا پر جانے سے کون روک سکتا تھا؟ وہ جان بوجھ کر آج دلی چلے گئے
تازہ ترین
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?