جموں//صحت وطبی تعلیم محکمہ کے کمشنر سیکرٹری ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری نے راج بھون جموں میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔گورنر نے ڈاکٹر بھنڈاری سے کہا کہ وہ انہیں ریاست کے دُور افتادہ علاقوںمیں رہائش پذیر لوگوں کو مو¿ثر طبی خدمات بہم کرانے کےلئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دیں۔گورنر نے طبی نگہداشت نظام کو مزیدمستحکم بنانے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ہسپتالوں کی نظامت کو مزید فعال بنایاجانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جن ڈاکٹروں کو پرائیویٹ پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں ہیں انہیں ایسا کرنے سے روکا جاناچا ہئے۔گورنر نے سٹیٹ میڈیکل سپلائز کارپوریشن کے کام کاج میں بہتری لانے پر زور دیا کیونکہ اس کے بارے میں متواتر شکایات موصول ہو رہی ہیں۔