Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرکاری نوکریاں اور بھرتی سکینڈل سروسز سلیکشن بورڈکی اعتباریت کاجنازہ نکل ہی گیا

Mir Ajaz
Last updated: September 1, 2022 1:20 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

پولیس سب انسپکٹر بھرتی کے بعدجس طرح اب فنانس اکائونٹس اسسٹنٹ اورجونیئر انجینئر سیول میں بھاری دھاندلیاں ثابت ہونے کے بعد ان بھرتی فہرستوں کوبھی کالعدم قرار دیکر کیس کی سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کا حکم جاری کیاگیا،اُس سے جموں وکشمیر میں بھرتی نظام ایک بار پھر زیر بحث آچکا ہے ۔جہاں تک پولیس سب انسپکٹر بھرتیوں کا تعلق ہے تو پہلی دفعہ یہ بھرتیاں پولیس کے بھرتی بورڈ سے سروسز سلیکشن بورڈ کو منتقل کی گئی تھیں اور پہلی ہی کوشش میں اس کا جو حشر ہوا ،اُس نے تو سروسز سلیکشن بورڈکی اعتباریت اور بورڈ کے ذریعے ہونے والے بھرتی عمل پر ہی سوالیہ نشان لگا دیا تھا اور اب رہی سہی کسر فنانس اکائونٹس اسسٹنٹ اور جونیئر انجینئر سیول بھرتی فہرستوںکی منسوخی نے پوری کردی اور یوں عملی طور پر یہاں سروس سلیکشن جیسا وقاری بھرتی ادارہ ہی بے اعتبار ہوکررہ گیا ہے ۔شاید یہی وجہ ہے کہ اب چیف سکریٹری ڈاکٹر اشوک کمار مہتا کو یہ یقین دہانی کرنا پڑی کہ حکومت پبلک سیکٹر میں ملازمتوں کے انتخاب کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گی، کیونکہ میرٹ ہی سرکاری ملازمت میں داخلے کا واحد معیار ہے۔چیف سیکریٹری کی یقین دہانی بروقت ہے اور اس سے خدشات کا ازالہ ہوسکتا ہے تاہم یہ یقین دہانی جبھی کارگر ثابت ہوگی جب بھرتی ایجنسیوں میں اوپر سے نیچے تک اس یقین دہانی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

چونکہ ماضی اور حال کے تجربات کچھ اچھے نہیںہیں تو سرکاری بھرتی عمل میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کا اعتماد دوبارپیدا کرنے کیلئے حکومت کو ایسا نظام وضع کرنا ہوگا جہاں انسانی مداخلت کم سے کم ہو اور جہاں میرٹ کی صد فیصد بالادستی یقینی بنائی جاسکے۔ پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ صرف میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کا عمل نوجوانوں اور حکومت کے بہترین مفاد میں ہے۔گوکہ چیف سکریٹری نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتیں فروخت کیلئے نہیں ہیں تاہم حالیہ بھرتی سکینڈلوں سے پہلے سروس سلیکشن بورڈ اور پبلک سروس کمیشن کئی سرکاری محکموں میں مختلف اسامیوں کے لیے بھرتی کے عمل میں مصروف تھے جو اب سارے شک کے دائرے میں آچکے ہیں۔بھرتی ایجنسیوں کو تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ کسی قسم کی بے ضابطگی دوبارہ نہ ہو۔ نوجوان پہلے ہی بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ نوکریاں فراہم کر رہی ہے۔اب جبکہ حکومت ملازمتیں فراہم کر رہی ہے تو یہ بھرتی ایجنسیوں کا فرض بنتا ہے کہ اس میں کوئی بے ضابطگی نہ ہو اور تمام طے شدہ اصولوں پر عمل ہو اور کسی بھی امیدوار کو مستحق امیدواروں کی قیمت پر بے جا فائدہ نہ ملے۔بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو ان تمام خالی اسامیوں کو بھی پْر کرنا چاہیے جو سرکاری محکموں کے ذریعے ریفر کی جارہی ہیں خاص طور پر اوپن میرٹ کوٹہ میں۔ وہ نامکمل سلیکشن لسٹیں متعلقہ محکموں کو نہ بھیجیں۔ بھرتی ایجنسیوں کو چاہئے کہ وہ اُن تمام اسامیوںکو بغیر کسی تاخیر کے پْر کریں جو بھرتی کیلئے ان کو مختلف محکموں کی جانب سے بھیجی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی ریفرشدہ پوسٹ غیر ضروری طور پر خالی نہ رہے۔ایسا کرکے نہ صرف سرکاری سیکٹر میں کچھ نوکریوں کا بندو بست ہوسکتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ یہ عمل شفاف طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچ جائے اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔چونکہ یہاں سرکاری نوکریوںکے حوالے سے پہلے ہی ایک انار ہزار بیماروں والی صورتحال ہے ،تو سرکار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس عمل میں زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تاکہ نوجوان طبقہ مایوسی کا شکار نہ ہوں اور پھر کوئی بے وقوفی نہ کربیٹھیں جس کا خمیازہ پورے سماج کو بھگتناپڑسکتا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ادھم پور تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ
تازہ ترین
اردوزبان کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
’می آئی ہیلپ یو‘: امرناتھ یاترا میں سی آر پی ایف خواتین ٹیم نے دل جیت لئے
تازہ ترین
ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: ہندوستانی سفارتخانہ
بین الاقوامی

Related

اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?