شوکت حمید
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مختلف محکموں میں 17,953اسامیاں خالی ہیں، جن میں 2,960 گزیٹیڈ اور 14,993 نان گزیٹیڈ عہدے شامل ہیں۔ان میں 3300ٹیچروں کی خالی جگہیں ہیں، جو کئی برسوں سے خالی پڑی ہیں۔جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران قانون ساز وحید الرحمن پرہ کے تحریری جواب میں حکومت نے کہا ہے کہ محکمہ کے لحاظ سے خالی اسامیوں کی سب سے زیادہ تعداد، محکمہ صحت اور طبی تعلیم میں ہیں۔ جن میں 1,985 گزیٹیڈ اور 5,300نان گزیٹیڈاسامیاں ہیں، جس کے بعد محکمہ خزانہ میں نان گزیٹیڈ 1,400اور گزیٹیڈ 1,400 اسامیاں ہیں۔پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 61گزیٹیڈ اور 1,436 نان گزیٹیڈ اسامیاں ہیں جبکہ انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ میں 45گزیٹیڈ اور 1,130 نان گزیٹیڈ آسامیاں خالی ہیں۔محکمہ تعمیرات عامہ(آر اینڈ بی)میں 1,099نان گزیٹیڈ اسامیاں ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن میں 475 گزیٹیڈ اور 214 نان گزیٹیڈ اسامیاں خالی ہیں۔ ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ میں 4 گزیٹیڈ اور 322 نان گزیٹیڈاسامیاں خالی ہیں جبکہ دیہی ترقی کے محکمے میں 109نان گزیٹیڈاسامیاں خالی ہیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں 105گزیٹیڈ اور 167 نان گزیٹیڈاسامیاں ہیں۔ اے آر آئی ڈیپارٹمنٹ میں 1گزیٹیڈ اور 158 نان گزیٹیڈاسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ کوآپریٹو میں 26گزیٹیڈ اور 187نان گزیٹیڈاسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ خوراک، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز میں 378 نان گزیٹیڈ اسامیاں ہیں۔محکمہ جنگلات میں 130نان گزیٹیڈاسامیاں ہیں جبکہ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 40، الیکشن ڈیپارٹمنٹ میں 69، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں 19 اور کلچر ڈیپارٹمنٹ میں 100 نان گزیٹیڈاسامیاں ہیں۔ہاسپیٹلیٹی اینڈ پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ میں 18 نان گزیٹیڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 14 گزیٹیڈ اور 128 نان گزیٹیڈ ، جل شکتی محکمہ میں 987 نان گزیٹیڈ، جبکہ محکمہ قانون میں 3 گزیٹیڈ اور 21 نان گزیٹیڈاسامیاں ہیں۔محکمہ مائننگ میں 2 گزیٹیڈ اور 91 نان گزیٹیڈ ،پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 61 گزیٹیڈ اور 1,436 نان گزیٹیڈاور پی ڈی اینڈ ایم میں 119 گزیٹیڈ اور 131 نان گزیٹیڈاسامیاں خالی ہیں۔محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی)میں 1,099 نان گزیٹیڈ ، محکمہ دیہی ترقی میں 109 ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 2 گزیٹیڈ اور 12 نان گزیٹیڈ اسامیاں خالی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن میں 727 نان گزیٹیڈ اسامیاں،اسکل ڈیپارٹمنٹ میں 4 گزیٹیڈ اور 48 نان گزیٹیڈ جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر میں 181 نان گزیٹیڈاسامیاں ہیں۔محکمہ سیاحت میں 31 نان گزیٹیڈ، محکمہ ٹرانسپورٹ میں 198 اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں 88 اسامیاں ہیں۔حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن اور سروسز سلیکشن بورڈ کو بھیجی گئی اسامیوں کی تفصیلات کے ساتھ موجودہ بھرتی کی حیثیت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔حکومت نے جانکاری دی کہ گذشتہ ایک سال کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے 10894 اسامیاں سروس سلیکشن بورڈکو بھیجی گئی ہیں۔ بورڈ نے سال 2024 میں 5,653 اور 2025 میں 763 اسامیوں پر بھرتیاں مکمل کی ہیں، جب کہ باقی زیر التواء تقرریوں کو جلد مکمل کیا جائے گا‘۔