سرینگر/ جموں کشمیر بینک کے ملازمین نے سرینگر میں جمعہ کو دوسرے روز بھی بینک کو پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (پی ایس یو) ذمرے میں لانے کے گورنر انتظامیہ کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کی مانگ دہرائی۔
بیسیوں بینک ملازمین زونل ہیڈ کوارٹرس احاطے میں جمع ہوئے اور گورنر انتظامیہ کے فیصلے کیخلاف احتجاج کیا۔
اس احتجاج کا اہتمام آل انڈیا جموں اینڈ کشمیر بینک آفیسرس فیڈریشن نے کیا تھا۔
مظاہرین نے بینر اُٹھا رکھے تھے جن پر بینک کو پی ایس یو کے تحت لانے کے فیصلے کیخلاف نعرے درج تھے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اس فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا تومظاہروں میں شدت لائی جائے گی۔