Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرکاری شفاخانوں کی خبرلیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 10, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
  گزشتہ دنوں مقامی اخبارات میں جی پی پنتھ چلڈرن ہسپتال اس لئے سرخیوں میں چھاگیا کہ وادی میں بچوں کے اس واحد ہسپتال کا اسٹاف تنخواہ واگزار نہ ہونے پر سراپااحتجاج تھا۔ حکام کی ا س عدم توجہی کا سبب کیا ہے، اس پر بحث سے گریز کر تے ہوئے، اس بابت انہیں فوراًسے پیشتر اقدامات کر نے چاہیے تاکہ ننھے مریضوں کو کوئی گزند نہ پہنچے۔یہ ایک ناقابل ِتردید حقیقت ہے کہ نوے کے دور ِ پُر آشوب سے لے کر آج تک سرکاری ہسپتالوں میں تعینات طبی و نیم طبی عملہ جس جانفشانی ، مریض دوستی اور فرض شناسی سے  اپنی خدمات پیش کرتا رہا ہے ، اس پر یہ لوگ آفرین و مرحباکے مستحق ہیں ۔انہوں نے بسااوقات ناگفتہ بہ یا ہنگامی حالات کے متاثرین کی زندگیاں بچانے میں اپنی جان جوکھم میں ڈالنے تک سے بھی گریز پائی نہ کر کے اپنے پیشے کاتقدس قائم رکھا ۔ یہی وجہ ہے کہ کشمیر کا شاید ہی کوئی باشعور فرد بشر ہوگا جس نے مشہورومعروف ڈاکٹر عبدالاحد گور و، ڈاکٹرفاروق عشائی اور ڈاکٹر شیخ جلال وغیرہ جیسی عظیم طبی شخصیات کی بے دردانہ ہلاکتوں پر خون کے آنسو نہ بہائے ہوں۔ بہرصورت اس حقیقت کے بین بین غور طلب ہے کہ ہمارے یہاں بعض سرکاری شفاخانوں کے بارے میں مریض اور تیمار دار عدم اطمینان کا اظہار اور شکایتیں کر تے رہتے ہیں ۔ کوئی ان طبی مراکزمیں مریضوں کے تئیںبے مروتی کی داستان سرائی کرتاہے، کسی کو ان میں بدنظمی اور فرض ناشناسی کی بو محسوس ہوتی ہے، کوئی جدید طبی سہولیات کے فقدان کارونا روتاہے ، کوئی صحت وصفائی کی ناگفتہ بہ صورت حال پر انہیں ذبح خانہ کہتا پھرتاہے۔ غرض جتنے منہ اتنی باتیں۔ ان عوامی شکایات کو نظرانداز کر نے کا مطلب یہ ہو گاکہ یاتو متعلقہ حکام ندائے خلق کو اہمیت نہیں دیتے ،یا وہ سرکاری شفاخانوں میں سدھار لانے سے قاصر ہیں ،یا خود شفاخانوں کی علالت سے ان لوگوں کے نجی مفادات وابستہ ہیں ۔ شفاخانوں کے اصلاح طلب مسائل کو گھمبیر تا سے لیا جانا چاہیے اور جہاں جس چیز کی ضرورت ہو ،وہاں اُسے کیا جائے۔ ابھی چند سال قبل کی بات ہے کہ جی بی پنت چلڈرن ہسپتال سرینگر میں ننھے منے بچو ں کی پے دَرپے افسو س نا ک اموات کا سارا بھا نڈا سر راہ پھوڑا اور عوام کو پتہ چلا کہ بعض سرکاری شفا خانوں کی رام کہا نی کیا ہے ۔ اب بھی کبھی کبھار شفاخانوں کو لا حق بیماریو ں کا کو ئی نہ کو ئی قصہ منظر عام پر آ تار ہتا ہے ، باوجودیکہ آج بھی ہمارے زیادہ تر ڈاکٹراور نیم طبی عملہ فرض شناس بھی ہیں اور احساس ذمہ داری سے لیس بھی، مگر کیا کیا جائے ایک گندی مچھلی سارے تالاب کو گندا کر کے چھوڑتی ہے ۔ ایک عام تاثر یہ ہے کہ وادی کے شفا خا نو ں میں ماہرین ِامرا ض آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں، اس پر ستم یہ کہ ان میں طبی جانچ کرنے والی مشینیں اکثر جانتے بوجھتے ناکارہ بنادی جاتی ہیں تاکہ مریض پرائیوٹ لیبارٹیوں کارُخ کریں ۔ نقلی ادویات کا چلن، دفتری اوقات میں پرائیوٹ پریکٹس اور ناقص وغیر معیاری ادویات کے اسکنڈلز بھی بار بار منظر عام پر آ تے رہے ہیں ۔ ہیلتھ سیکٹر کے یہ رسوائے زمانہ امراض عام آ دمی کے منہ پر زوردارطما نچہ ہیں ۔ ان سے عوام میں یہ پیغام جاتا ہے کہ سر کاری ہسپتال غریب مریضوں کے واسطے اونچی دوکان پھیکا پکوان کے مصداق ہیں۔ وادی ٔ کشمیر کا ہیلتھ کئیر سسٹم چوپٹ نہ ہو، اس لئے پورے سسٹم کو جنگی بنیادوں پردُرست کر نا وقت کی نا قا بل التواء ضرورت ہے۔ سرکا ری اسپتالوں کے بارے میں یہ شکایت گشت میں ہے کہ یہاں مریضوں سے سرے سے ہی ہمدردی نہیں پائی جاتی ۔ اس وجہ سے بسا اوقات تیمار دار اپنا نزلہ ڈاکٹروں پر اُتار تے ہوئے اخلاق اور قانون کی دھجیاں اُڑا تے ہیںاور لگتا یہ ہے کہ جیسے مریض اور طبیب آپس میں رقیب  ہیں ۔ اس عام شکایت کے تناظر میں شفاخانوں کے اندر غنڈہ گردی کو روکنا اورطبی ونیم طبی عملے کا سیکورٹی طلب کر نا کو ئی بلا جواز مانگ نہیں ۔ یہ نہ صرف نظم وضبط کا تقاضا ہے بلکہ شفاخانوں میں حسن ِانتظام کا  سرشتہ بھی اس صورت میں صحیح ڈگر پر آ نے کی امید کی جاسکتی ہے۔ اصلاح احوال کے لئے ضروری ہے کہ سر کاری طبی ادارو ں میں پنپ رہیںان نحوستو ں کا یکسر قلع قمع ہو جن کی بدولت برسوں سے ہیلتھ کیٔرکے سارے نظام کوبگاڑا ہے ۔ ا س ضمن میں اولین قدم یہ ہونا چاہیے کہ شفاخانوں کو جدید سے جدید تر طبی سہولیات اور مشنریو ں سے لیس کیا جا ئے ، د وم سرکاری طبی مراکز میں ڈا کٹرو ں اور نیم طبی عملے کی قلت کو دور کیا جا ئے، سوم شفاخانوں کی کارکردگی بہتر بنا نے کے واسطے مانیٹر نگ کا مو ثر اور دیانتدارانہ نظام وضع کیا جائے،چہارم سر کا ری شفا خا نو ں میں مریض دوستا نہ کلچر کو متعارف کرایا جا ئے، پنجم اپنے پیشے سے صدق دلانہ وفا کر نے والے ڈاکٹر صا حبا ن کی عز ت افزائی کھلے دل سے کی جا ئے، ششم طبی ونیم طبی عملے میں اپنے پیشے کے تقدس اور مریضوں سے پیار کا میٹھااحسا س دل وجان میں جاگزیں کر انے کی اصلاحی مہم چلائی جائے، ہفتم تیمارداروں کو تہذ یب سے آشنا کر ایا جائے، ہشتم ڈاکٹروں اور پرا میڈیکل سٹاف کو طبی مراکز میں احسا س ِتحفظ دلایا جائے۔ بہرصورت یہ بھی کسی المیے سے کم نہیں کہ نام بڑے درشن چھوٹے کے مصداق بعض ضلعی سرکاری ہسپتا لو ں میں اکثر بیماروں اور تیمارداروں کو قدم قدم پر بلا وجہ اتنے سارے ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں کہ بیان سے باہر ہے۔ یہ محض شفاخانوں کی بات نہیں بلکہ تمام سرکاری ادارو ں کا رونا ہے کہ ا ن میںورک کلچر کا فقدان ہے ، سیاسی مداخلتیں ہیںا ورعدم جوابدہی کا روگ ہے، اس پر مستزاد یہ کہ بعض لو گ شفاخانے میں داخل ہوتے ہی شعوراور صبر وبرداشت کادامن  چھوڑجاتے ہیں۔ عام مشا ہدہ یہ بھی ہے کہ ایک بیما ر کے پیچھے جب تک درجن بھر تیماردار کسی ہسپتال کا رُخ نہ کر یں، اُس وقت تک ان کو تسلی نہیں ہو تی۔ اس انوکھے طرز عمل سے اسپتالوں میں خوا ہ مخو اہ میلے ٹھیلے کا جیسا رش جمع ہو نا قدرتی بات ہے۔ نتیجہ یہ کہ بھیڑ بھا ڑ سے علاج و معالجے میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا ہو تی رہتی ہیں۔ اس سلسلے میں توجہ طلب ہے کہ دور دیہا ت کے اکثر لو گو ں میںیہ نفسیا تی مسئلہ پایا جاتا ہے کہ وہ معمولی عارضے کے لئے بھی اپنے نزدیکی شفا خا نے کو نظر انداز کر کے مریض کو بڑے ہسپتالوں میں لا زماً پہنچا دیتے ہیں۔ ان کے ذہنوں میں یہ بات ثقہ طور بیٹھی ہو تی ہے کہ بیما ر بڑے شفاخانے میں ہی تندرست ہو سکتا ہے ،حا لانکہ ضلعی، تحصیل،بلاک اور مقامی ڈ سپنسریو ں ، ہیلتھ سنٹروں میں بھی ان کے دوا دارو کی مطلوبہ سہو لیا ت دستیا ب ہو تی ہیں۔ اس وجہ سے اکثر بڑے ہسپتالوں پر مر یضو ں کا اژ دھا م بڑ ھنے سے ’ کچھ نہ دوا نے کام کیا‘ والا معاملہ بیماروں سے پیش آ تا رہتا ہے۔ اس صورت حال کو فوراً سے پیشتر بدلنے کی اشد ضرور ت ہے ۔ محکمہ صحت کو اس بابت ایک منظم تشہیری مہم چلا نی چا ہیے اوراگر ضرورت پڑے تو سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی زیر استعمال لانا چاہیے۔ مختصر اًیہ کہ شفا خانوں کے اند ر اور باہر جو بھی مسا ئل مریضو ں ، تیمار دارو ں اور طبی ونیم طبی اسٹاف کو مشترکہ طور در پیش رہتے ہیں،ان کا ایسا تیر بہدف حل ڈھونڈ نکالا جائے کہ ہر شہری کے لئے صحت مند زندگی کی امید فروزاں رہے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?