Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

سرکاری رقومات کا غلط استعمال سابق زیڈ ای او اور دیگر اہلکاروںکے خلاف چارج شیٹ پیش

Mir Ajaz
Last updated: June 26, 2025 10:25 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے 2007سے 2010کے دوران ایجوکیشن زون کنزر میں تعینات اس وقت کے انچارج زونل ایجوکیشن افسر (زڈ ای او) اور دیگر اہلکاروں کے ذریعہ 26.87لاکھ روپے کے غلط استعمال سے متعلق ایک معاملے میں خصوصی جج انسداد بدعنوانی عدالت بارہمولہ کے سامنے چارج شیٹ داخل کی ہے ۔اے سی بی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا’’جموں و کشمیر کے اینٹی کرپشن بیورو کی طرف سے اپریل 2007سے مارچ 2012 کی مدت کے لیے زونل ایجوکیشن آفیسر کنزر کے دفتر کے اکاؤنٹس کے خصوصی آڈٹ اور انسپکشن سے متعلق ایک آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر ایک ویریفکیشن کی گئی جو ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ انسپکشن کشمیر کے دفتر کے افسران کی ایک ٹیم نے انجام دی‘۔انہوں نے کہا کہ محکمے کی طرف سے کئے گئے معائنہ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہواتھا جس کے بعد آڈٹ رپورٹ چیف کمشنر برائے ایجوکیشن افسر کو بھیجی گئی’۔

 

بیان میں کہا گیا: ‘ ویریفکیشن سے انکشاف ہوا کہ ایجوکیشن زون کنزر کو 2007سے 2010کی مدت کے دوران اس وقت کے زڈ ای او کنزر اور دیگر عہدیداروں نے مختلف ذرائع اور طریقوں کے ذریعے حاصل کیے گئے فنڈز میں بڑے پیمانے پر غبن کیا ہے جس میں فرضی بلوں/ڈبل ڈرال، جعلی واؤچرز وغیرہ شامل ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘بعد ازاں ویریفکیشن کے اختتام پر متعلقہ دفعات کے تحت اس کے وقت کے زڈ ای او اور دفتر میں کام کرنے والے دیگر اہلکاروں کے خلاف ایک ایف آئی آر زیر نمبر 1/2025 درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی’۔ان کا کہنا ہے : ‘تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم سرکاری ملازمین نے مختلف طریقوں سے مختلف ‘ہیڈز’ میں غبن کیا تھا’۔موصوف ترجمان نے بتایا: ‘ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم سرکاری ملازمین نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنے سرکاری عہدوں اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور بے ایمانی کے ذریعے 26 لاکھ 87 ہزار 3 سو 7 روپیوں کے سرکاری فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے اور اس طرح اپنے آپ کو غیر مناسب مالی فائدے پہنچا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ‘۔بیان میں کہا گیا: ‘ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم سرکاری ملازمین نے مالیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے ، فرضی بل بنائے ہیں، جعلی واؤچرز دکھا کر فنڈز میں خورد برد کی ہے ، بلوں کے اخراجات کے گوشوارے اور اخراجات کا درست ریکارڈ رکھنے میں ناکام رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سرکاری ملازمین کے خلاف انسداد بدعنوانی کی عدالت بارہمولہ میں چارج شیٹ پیش کی گئی۔جن کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی ان میں عبدالحمید (اس وقت کے انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر کنزر، اب ریٹائرڈ) ولد سلطان محمد ساکن گنڈی گجراں کرناہ، کپواڑہ، موجودہ عثمان آباد، سرینگر؛ ہلال احمد میر (اس وقت زونل ایجوکیشن آفیسر کنزر کے دفتر میں سینئر اسسٹنٹ، اب ریٹائرڈ) ولد سیف الدین میر ساکن ماموسہ پٹن، ضلع بارہمولہ، نور محمد پرے (اس وقت کے انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر کنزر، اب ریٹائرڈ) ولد محمد رمضان پرے ساکن ناربل، موجودہ کرمانی آباد لاوے پورہ، سرینگر،نذیر احمد راتھر (اس وقت کے ہیڈ ٹیچر، گورنمنٹ مڈل سکول گونی پورہ، ایجوکیشن زون کنزرڈر/سرینگر) واری پورہ تحصیل کارہامہ، ضلع بارہمولہ اور محمد یوسف وانی (اس وقت کے ہیڈ ٹیچر، گورنمنٹ مڈل سکول ساگری بٹ پورہ آف ایجوکیشن زون کنزر، اب ریٹائرڈ) ولد عبدالاحد وانی ساکن کنزر، ضلع بارہمولہ شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ملزم سرکاری ملازمین کو حراست میں لے کر معزز عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں عدالت نے ذاتی ضمانت پر رہا کر دیا۔عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 30 اگست 2025 مقرر کی ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیرمیں بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، شدید گرمی سے راحت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?