سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر کے مطابق وادی کشمیر میں تمام سرکاری دفاتر اوراداروں، ماسوائے تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار صبح10بجے سے شام 4بجے تک ہوںگے۔نئے اوقات کار یکم اپریل 2017ء سے نافذ العمل ہوں گے جن پر 21اکتوبر2017ء تک عملدر آمد ہوگا۔تمام سرکاری محکموں اوردفاتر کے سربراہاں سے کہا گیا ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر عملد ر آمد کو یقینی بنائیں۔