بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے چھاندل ٹنگمرگ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اورگورنمنٹ مڈل اسکول پچھلے کئی مہینوں سے ہیڈ ماسٹر کے بغیر ہے ۔جس کے وجہ سے طلاب اور اسکولی عملے کو کافی پریشانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گرلز ہائی اسکول میں زیر تعلیم طالبات نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اُن کا اسکول ہیڈ ماسٹر کے بغیرہے اور محکمہ تعلیم گہری نیند میں ہے۔ سکول میں کام کررہے ایک اُستاد نے بتایاکہ اسکول میں ہیڈ ماسٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں تنخواہ نکالنے میں دشواریوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور روز مرہ کے معاملات نمٹانے میں میں بھی ہم بے بس ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ کئی بار ہم نے علیٰ حکام سے ہیڈ ماسٹر کی مانگ کی تاکہ اسکول کا روز مرہ کاکام کاج احسن طریقے سے ہو سکے لیکن ہماری مانگ پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔ادھر گونمنٹ مڈل اسکول وانی گام چھاندل بھی پچھلے کچھ مہینوں سے ہیڈ ماسٹر کے بغیر ہے ۔جس کی وجہ سے اسکول میں زیر تعلیم بچوں اور وہاں پر موجود اسکولی عملے کو زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اسکولی بچوںنے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اسکولوں میں فوری طور ہیڈ ماسٹروں کو تعینات کیا جائے تاکہ اُن کی تعلیم پر پُرا اثر نہ پڑے۔اس سلسلے میں زونل ایجوکیشن آفیسر ٹنگمرگ غلام جیلانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہاس حوالے سے چیف ایجوکیشن آفسر بارہمولہ کے ذریعے ڈائریکٹر ایجوکیش کو پہلے ہی مطلع کیا ہے اور اب یہ اُن کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کب اُنہیں تعینات کریں گے۔