زرعی اصلاحات سے کاشتکاروں کو حقوق ملے، قبضہ کرنے والوں کو نہیں: وزیر اعلیٰ
شوکت حمید
سرینگر//جموں و کشمیر اسمبلی نے منگل کو ایک پرائیویٹ ممبر کے بل کو مسترد کر دیا جس میں سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے مکانات کے مالکانہ حقوق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ اس طرح کے بل سے زمینوں پر قبضے کے راستے کھل جائیں گے۔یہ بل پی ڈی پی ایم ایل اے وحید پرہ نے پیش کیا تھا۔ریاستی اراضی، کاہچرائی، مشترکہ اراضی اور شاملات اراضی (زرعی اصلاحات ایکٹ، 1976 کی دفعہ 4)پر تعمیر شدہ مکانات کے ملکیتی حقوق کو تسلیم کرنے کے لیے یوٹی کے رہائشیوں کے لیے خصوصی دفعات فراہم کرنے کا بل، ایسے رہائشیوں کے حق میں ملکیت یا منتقلی کے حقوق کو محفوظ بنا نا ہے جو ایسے مکانات کے مالکان کے مفاد میں ہیں۔ آئین ہند کے آرٹیکل 21 کی ضمانت کے طور پر اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ معاملات کے لئے ضمانت دی گئی ہے تاہم حکومت نے اس بل کی مخالفت کی اور پرہ سے اسے واپس لینے کی درخواست کی۔عبداللہ نے کہا” اس سطح پر، یہ آسان لگتا ہے، اگر کسی نے سرکاری زمین پر گھر بنایا ہے تو اسے زمین دے دیں، پچھلی بار بھی حکومت نے لیز ہولڈ کو فری ہولڈ میں تبدیل کرنے کی سکیم بنائی تھی جسے روشنی (سکیم)کہا جاتا تھا۔ اس کا مقصد ان لوگوں کو فری ہولڈ دینا تھا جنہوں نے ملی ٹینسی سے پہلے لیز ہولڈ کی تھی، حاصل ہونے والی آمدنی کو بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جاتا تھا،” ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کی پی ڈی پی-کانگریس مخلوط حکومت نے ملی ٹینسی سے پہلے کی شق کو ہٹا دیا تھا۔وزیر اعلیٰ نے کہا”ایک تنازعہ تھا اور ‘لینڈ جہاد’ کی بات تھی اور کیا نہیں، یہ عدالت میں گیا اور ہم وہاں اس کا دفاع نہیں کر سکے۔ ایم ایل اے کی یہ تجویز روشننی سکیم سے باہر ہے، بل میں کٹ آف ٹائم لائن نہیں ہے، ہم ایسا نہیں کر سکتے۔وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت بے زمین لوگوں کو زمین دینے کا انتظام ہے، لہٰذا، میں نے ممبر سے درخواست کی کہ بل واپس لیں۔تاہم، پرہ نے کہا کہ جب ریاستی زمین الاٹ کی جا رہی ہے، اگر “آپ وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت بے زمینوں کو زمین اور بے گھر افراد کو گھر دینے کے لیے تیار ہیں، تو کیا آپ ان لوگوں کو بے گھر کر دیں گے جو پہلے سے ہی سرکاری زمین پر رہ رہے ہیں”۔پی ڈی پی ایم ایل اے نے کہا کہ یہ کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے جموں و کشمیر کا مسئلہ ہے۔ آپ کے پاس(نیشنل کانفرنس کے بانی)شیخ عبداللہ کی میراث ہے، جس پر چلنا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے، سی ایم نے کہا کہ پی ڈی پی کے پاس کبھی بھی این سی کی میراث نہیں تھی “لیکن، آج وہ اسے یاد کر رہے ہیں”۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زمین سے جوتنے والے (سینئر عبداللہ کے ذریعہ لاگو قانون)کسانوں کو حقوق دے رہا تھا، زمین پر قبضہ کرنے والوں کو نہیں اور جو آپ تجویز کر رہے ہیں اس میں بہت فرق ہے۔ ہم ڈر کے مارے کام نہیں کرتے، میں کہوں گا کہ اس بل سے فلڈ گیٹس کھل جائیں گے۔پرہ کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہ بل سے وزیر اعلیٰ کے رشتہ داروں کو بھی فائدہ پہنچے گا، عبداللہ نے کہا، میرے رشتہ دار غیر قانونی قابض نہیں تھے، ان کے پاس لیز تھی جس کی دوسری طرف سے خلاف ورزی کی گئی تھی۔انہوں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے رشتہ داروں کے لیے بھی ایسا بل نہیں لائوں گا۔پرہ کی جانب سے بل واپس لینے سے انکار کے بعد سپیکر عبدالرحیم راتھر نے اسے ووٹ کے لیے پیش کیا لیکن اسے صرف تین ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔بل کو صوتی ووٹ سے شکست دی گئی۔
لوک آیکت بلیوٹی میںقابل عمل نہیں
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سی پی آئی (ایم کے ایم وائی تاریگامی نے منگل کو جموں و کشمیر لوک آیکت (اینٹی کرپشن)بل، 2025 کو قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا، جس میں قانون سازوں سمیت عوامی عہدیداروں کے خلاف بدعنوانی کی شکایات سے نمٹنے کے لیے ایک آزاد ادارہ قائم کرنے کی تجویزکی گئی۔بل کے مطابق، لوک آیکت بدعنوانی اور بدانتظامی کے الزامات کی انکوائری، شفافیت کو فروغ دینے اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک آزاد اتھارٹی کے طور پر کام کرے گا۔ اس کا مقصد جموں و کشمیر احتساب کمیشن ایکٹ 2002 کو تبدیل کرنا ہے، جسے 2019 میں سابقہ ریاست کی تنظیم نو کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔اس تجویز کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوک پال اور لوک آیکت ایکٹ، 2013 کی دفعہ 63 میں ریاستوں کے لیے ایسے اداروں کا تصور کیا گیا ہے، اور “مرکزی زیر انتظام علاقہ ہونے کے ناطے، ہم مکمل طور پر حکومت ہند اور اس کے قوانین کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں‘‘۔