Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سرکاری اراضی پر تجاوزات کا خاتمہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 24, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
ریاست میں جنگلات، پنچایتوں، آبگاہوں اور محکمہ مال کی ملکیتی زمینوں پر ناجائز قبضے کی جو صورتحال ہے، وہ کسی بھی سنجیدہ فکری شہری کےلئے باعث حیرت اور پریشان کُن ہو سکتی ہیں۔ اس بات کا انکشاف گزشتہ دنوں ریاستی گورنرکی صدارت میں ہوئے ایک اجلاس میں ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان مدوں سے تعلق رکھنے والی 18لاکھ کنال اراضی لوگوں کے ناجائز قبضے میں ہے۔ اتنے وسیع پیمانے پر تجاوزات کیسے عمل میں آئے ہیں اور عوام الناس اس سے کیسے بے خبر ہے، یہ اہم سوالات ہیں، جنکا جواب تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ بادی النظرمیں ایسی کاروائیاں سیاسی اور انتظامی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتیں اور ظاہر ہے کہ یہ کاروائیاں ماضی میں مختلف سیاسی حکومتوں کی کُھلی آنکھوں کے سامنے ہوئی ہیں لیکن کسی بھی حاکم نے آج تک اسکی بازیابی کےلئے کوئی کوشش نہیں کی ہے۔ریاستی گورنر نے اس معاملے پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے ڈویژنل کمشروں اور ضلعی کمشنروں کو فوری طور پر اس حوالے سے تفصیلات جمع کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ آنے والےایام میں یہ تجاوزات ختم کرنے کےلئے مؤثر کاروائیاں کی جاسکیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے گورنر کے اس فیصلے کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ یہ اُمیدباندھی جارہی ہے کہ ایسی کاروائیوں کی پشت پر وقت وقت پر جو سیاسی اور انتظامی حلقے رہے ہونگےانہیں بھی بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ریاست کے طول و عرض میں تجاوزات کی اس مہم نے ہمارے سماجی ڈھانچے کو اتھل پتھل کرکے رکھ دیا ہے اورایسے عناصر اپنے مفادات کےلئے سیاسی ماحول کو درہم برہم کرنے سے بھی احتراز نہیں کرتے۔ حالیہ کٹھوعہ ایجی ٹیشن کے دوران مختلف حلقوں کی جانب سے کُھلم کھلا ایسی الزام تراشیاں ہوئی ہیں اور کسی بھی خطے میں اس طرح کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر نے جھیل ڈل، جھل ولر اور نگین جیسی آبگاہوں پر تجاوزات کا جو ذکر کیا ہے وہ ایک عیاں حقیقت ہے کہ ان آبگاہوں کے مختلف حصوں کی مختلف بہانوں سے بھرائی کرکے زمینیں تیار کرکے ان پر تعمیرات کھڑی کر دی گئی ہیں یا پھر انہیں شجر کاری کے دائرے میں لایا گیا ہے۔یہ المیہ ہی تو ہے کہ ہم بحیثیت قوم اخلاقی اور انسانی قدریں ہی نہیں بلکہ حس انسانیت بھی  بڑی تیزی سے کھو رہے ہیں۔ اگر ہم صرف اس بات پر غور کریں کہ ہم پچھلی کئی دہائیوں سے اپنی خود غرضیوں اور غلط حرکتوں کی وجہ سے کس تیزی سے ماحولیات کو برباد کررہے ہیں اور اسکے نتیجے میں قدرتی وسائل کھو رہے ہیں تو  یقینا اندازہ ہوگا کہ ہم کس مقام پر کھڑے ہیں۔ ہمارے آبی وسائل اور ہماری جھیلیں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ سکڑ رہی ہیںاور ہمارے جنگلات کا  پھیلائو تسلسل کے ساتھ کم ہورہا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے ذریعے  بار بار کشمیر میں جھیلوں اور آبگاہوں کی تباہی  کا جو نقشہ ابھر کر سامنے آتا ہے، اس کو دیکھ کر کسی بھی ذی حس انسان کا جگر پاش پاش ہوسکتا ہے۔ایشیاء میں تازہ پانی کی سب سے بڑی جھیل ولر ، جسکا رقبہ 1911میں 217مربع کلومیٹر تھا، ایک رپورٹ کے مطابق سکٹر سمٹ کرمحض 58مربع کلو میٹر پر محیط رہ گئی ہے۔یہ انکشاف ویٹ لینڈ انٹرنیشنل ۔سائوتھ ایشاء نامی ایجنسی نے ایک  سروئے کے بعد کیا تھا۔جھیل کے سکڑنے کا سبب اسکے کناروں پر تسلسل کے ساتھ ناجائز تجاوزات کا عمل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جھیل کے 70ہزار کنال رقبے کو بھرائی اور شجر کاری کے ذریعے اراضی میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ جھیل کا 28فیصدحصہ زرعی زمین میں تبدیل کیا جاچکا ہے اور 17فیصد حصے پر شجر کاری کی گئی ہے۔متذکرہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ جہلم کی وساطت سے ولر جھیل میں پہنچنے والی گندگی اور غلاظت کی وجہ سے اسکی حالت ابتر ہوگئی ہے ۔ یہ جھیل جو کبھی پورے ایشیا میں میٹھے پانی کیلئے مشہور تھی گندگی اور غلاظت سے اٹی ہوئی ہے۔زیادہ دور کی بات نہیں بلکہ چند دہائیاں قبل تک جھیل ولر وادی کشمیر میں موسم کی ناسازگاری کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے تدارک کا ایک کلیدی ذریعہ تھی۔ یہ اپنے شکم میں سیلابی پانی کا ایک بڑا حصہ سمیٹ لیتی تھی۔ یہ جھیل مہاجر پرندوں کی بھی ایک بڑی آماجگاہ تصور کی جاتی تھی۔ اسکی اہمیت کے پیش نظر ہی 1990میں رامسر کنونشن کے تحت جھیل ولر کو بین الاقوامی اہمیت کی حامل جھیل قرار دیا گیا تھا۔بدنصیبی کی بات یہ ہے کہ ہماری متواتر حکومتیں جس طرح ڈل ، نگین اور آنچار جھیلوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں بالکل اسی طرح جھیل ولر کے تحفظ کے بارے میں اب تک کی حکومتوں کے تمام دعوے سراب ثابت ہوچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صرف ولر ہی نہیں بلکہ ڈل ، نگین اور آنچار جھیلوں اور خاشحال سر، بابہ ڈیمب اور ایسی ہی درجنوںآبگاہوں کی حالت بھی دن بدن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ہمارے اسلاف ’ناخواندہ ‘ تھے لیکن اسکے باوجود انہیں ماحولیات کے تحفظ کی ضرورت کا بھر پور احساس تھا۔زبان ذد عام مقولہ ’’ان پوشہ تیلہ یلیہ ون پوشہ‘‘ کے ذریعہ شیخ نور الدین نوارنیؒ نے صدیوں پہلے ہمیں وہ بات سمجھائی تھی جو آج ہمیں سائنسی تحقیقات کے نتیجے میں پتہ چل رہی ہے۔ہمارے اسلاف جھیلوں اور دریائوں میں گندگی پھینکنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے لیکن ہم ’تعلیم یافتہ‘ لوگوں اورہمارے حکام نے گندی نالیوں اور ڈرنیج کا رخ آبی ذخائر کی طرف موڑنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کی اور نہ کررہے ہیں۔ ہمارے بزرگوں کی زندگیوں میں ہمارے جنگلات پھل پھول رہے تھے ، لیکن ہماری خود غرضیوں کی وجہ سے اب یہ تسلسل کے ساتھ سکڑتے جارہے ہیں۔ہماری زرعی زمینوں پر کنکریٹ کے دیو قامت ڈھانچے تعمیر ہورہے ہیں اور ہم اس پر فخرکرتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ مادیت کی دوڑ میں ہم بے حس ہوگئے ہیں اور’’کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا‘‘ کے مصداق ہمیں اپنے لٹنے کا کوئی ملال بھی نہیں ہے۔ متمدن معاشرے اور قومیں ہمہ وقت اپنے ماحولیات ، تمدن تہذیب اور اخلاق و اقدار کے تحفظ میں محو رہتے ہیںجبکہ ہم خود ان چیزوں کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ ہمیں اس بات کا بھی احساس نہیں کہ یہ معاشرہ اور یہ زمین ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو منتقل کرکے چلے جانا ہے۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے بارے میں بھی فکر مند نہیں ۔کیا اس سے بڑی کوئی خود غرضی ہوسکتی ہے؟گورنر انتظامیہ کی جانب سے جنگلات ، پنچایتوں، محکمہ مال، نزول آبگاہوں اور دیگر مدوں کی ایسی اراضی ، جس پر ناجائز قبضے کئے گئے ہیں کی بازیابی کی مہم کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھر پور طریقے پر سراہا جا رہا ہے اور یقیناً اس اقدام کو عوام کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہوگی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?