سرینگر//اُن تمام سرکاری،نیم سرکاری محکموں اور پبلک سیکٹر اداروں جو اپنے محکمانہ اشتہارات مقامی اورقومی اخبارات میں شائع کروانا چاہتے ہیں کو مطلع کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے اشتہارات (اصل ہارڈ کاپی کی صورت میں) جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر کے دفتر کو کام کاج کے دنوںمیں دن کے 2بجے تک بھیج دیں جس کے بعد کوئی بھی اشتہار قبول نہیںہوگا۔اس کے علاوہ اشتہارات محکمہ کے ای میل کے ذریعے [email protected]پر بھی ہارڈ کاپی سے پہلے بھیج دینے چاہیں۔سرکاری،نیم سرکاری اور پبلک سیکٹر اداروں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اشتہارات MS Word File Formatکے تحت ہی بھیج دیں اورسکینڈ/امیج فائنل نہ بھیجیں۔انٹرنیٹ سہولیت کی عدم دستیابی کی صورت میں اشتہارات کی سافٹ کاپی کوپین ڈرائیو کے ذریعے بھیجا جاسکتا ہے۔