سرینگر// عدالت عالیہ نے ڈوروویری ناگ کے سرپنچ کی مبینہ حراستی ہلاکت معاملے میں سرکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے میں ہوئی تحقیقات کی رپورٹ پیش کریں ۔عدالت عالیہ نے کمشنر سیکریٹری داخلہ ،ڈائریکٹرجنرل آف پولیس اور ایس ایس پی اننت ناگ کو اس حوالے سے اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ کی تفصیلات پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ۔مقتول سجاد ملک نامی سابق سرپنچ کی اہلیہ نے عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے اس معاملے میں تحقیقات شروع کرکے متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پیش کی ۔عرضی کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے کمشنر سیکریٹری داؒہ ،ڈی جی پی اور ایس ایس پی اننت ناگ کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں اب تک ہوئی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ پیش عدالت کرے ۔