عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرویشور فوڈز لمیٹڈ این ایس ای پرائیویٹ سیکٹرکی فہرست میں شامل کمپنی جموں کشمیر کی پہلی کمپنی ہے جس کے پاس 130 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے جسے جموں کشمیر اور لداخ میں ‘بھارت رائس’ کے برانڈ نام کے تحت پیکیجڈ سبسڈی والے چاول کی تقسیم کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔کمپنی بورڈ کی مجموعی نگرانی اور رہنمائی میں متحرک پیشہ ور افراد کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔
روہت گپتا (چیئرمین سرویشور گروپ) مختلف باوقار ایوارڈحاصل کرچکے ہیں جن میں 2021-22 کیلئے جموں کشمیر میں بہترین برآمدی کارکردگی کا ایوارڈ’ شامل ہے۔کمپنی ’نمبارک‘ کے نام سے نامیاتی کاروبار میں بھی ہے جو کاشتکاری کے بہترین طریقوں کو اپناتے ہوئے ماہرین کی سخت نگرانی میں کاشت کی جاتی ہیں۔ کمپنی 20 سے زائد ممالک کو برآمد کرتی ہے اور مغربی دنیا کے لیے ہمالیہ سے مزید مصنوعات شامل کرتی ہے۔سرویشور گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین روہت گپتا نے معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمپنی کے چھوٹے صنعتی یونٹ سے NSE؍BSE کمپنی تک کے سفر کی وضاحت کی جس کے دفاتر ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک بھی ہیں۔ کمپنی کے پاس ملک بھر میں 12 ریٹیل اسٹورز ہیں۔ تقریب میں رویندر رینہ صدر بی جے پی (جموں کشمیر)، اشوک کول جنرل سکریٹری اور دیگر معززین نے شرکت کی۔