کشتواڑ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نائب صدر و ایم ایل اندروال غلام محمد سروڑی نے پاڈرعلاقہ کادورہ کیاجہاں انہوں نے متعدد عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کر کے ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق اپنے دورے کے دوران سروڑی نے حالیہ دِنوں ہوئی اموات پرگہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین کیساتھ ہمدردی ظاہرکی اور مرحومین کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی۔ سروڑی متعددغمزدگان تک پہنچے اوران کے غم میں شریک ہوئے۔سروڑی نے محمد اشرف ولد عبدالغنی نائک ساکنہ باشا سمبول،عبدالغنی ولد عنبر ملک ساکنہ نون پلاں کوچھل،محمد یوسف ولد محمد ابراہیم گورسی ساکنہ بردھار پتنازی،بشیر احمد ولد نیک محمد ساکنہ گونی پٹنازی اور ساجا بیگم زوجہ غلام حیدر ملک ساکنہ تھرالاں کریا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ۔سروڑی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کے انتقال سے کچھال،بونجوا اور تھرالاں علاقہ میں بڑا نقصان ہوا ہے جبکہ یہ شخصیات علاقہ میں ایک نام تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ان اشخاص کی اموات پر گہرا دکھ ہوا اور میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں دکھ کا اظہار کر سکوں ۔سروڑی نے اس ضمن میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ وحداہو لا شریک مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عنائت فرمائے ۔اس موقع پر سروڑی کے ہمراہ مشتاق احمد ہپ،شنکر وزیر،سرجیت بڈیال،غلام حسین شاہ،ارشاد احمد،روی کمار،لیکھ راج،راکھی دیوی سمن بھنڈاری،فردوس منگنو موجود تھے جنہوں نے مرحومین کیلئے دعاء کی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ۔