کشتواڑ // ممبرا سمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے سوشل ویلفیئر محکمہ کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں جسمانی طور ناخیز افراد میں تین پہیہ موٹرسائیکل تقسیم کئے۔اس موقعہ پر ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر فلیل سنگھ نے مختلف سوشل سیکورٹی و دیگر سکیموں جیسے کہ آسرا، سرکاری میرئیج معاونت سکیم(ایس ایم اے ایس)، بزرگوں ،جسمانی طور ناخیز افراد،بیوائوں اور ملی ٹینسی متاثرین کے لئے پنشن سکیم کی مفصل جانکاری دی۔انہون نے بتایا کہ کشتواڑ کے سوشل ویلفئیر محکمہ نے سوشل سیکورٹی سکیم آسرا کے تحر ریکارڈ8000۔تعداداستفادہ حاصل کرنے والوں کی د رج کی ہے۔اسکے علاوہ غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے معاونت کے500کیسوں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس موقعہ پر ممبر اسمبلی سروڑی نے ڈی سی کشتواڑ پر زور دیا کہ بزرگ پنشن سکیم کے باقی کیسوں پر فوری طور سے کاروائی کی جائے۔چیف پلاننگ آفیسر کشتواڑ یاصر بلوان، ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر فلیل سنگھ کے علاوہ ضلع کے دیگر آفیسران و مقامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔