Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

سرور کونین ؐ کی بعثت کے مقاصد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 23, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ایسا موضوع بیکراں ہے،کہ صاحب کشور ونشاط، جامع کمالات پیکر رحم و کرم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر سے قلب وجگر کو سکوں،آنکھوں کو ٹھنڈک، خیالات کو بانکپن، زبان کو حلاوت، فکر ونظر کو جلا ،نگاہوں کو حیا اور روح کو شفا ملتی ہے۔مختصر یہ کہ ایک گناہ گار انسان کو اپنے سیاہ اعمال نامہ کو دھونے کیلئے ابر رحمت کے چند قطرے میسر آنے کا زریں موقع نصیب ہوتا ہے کیونکہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ایک مسلمان کے لئے سرمایہ افتخار ہے اور سرمایہ حیات بھی ہے۔ رحمۃ للعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس عالمِ رنگ و بو میں سراپا رحمت بن کر تشریف لائے، جن کے جود و کرم کی ضیاپاشیاں ہر طرف عام ہیں۔آپ نے جہنم کی طرف جاتی انسانیت کو کمر پکڑ پکڑ کر بچایا۔۔آئیے آج مختصراً اس بات کا ذکر کریں کہ آخر خلاصۂ کائنات، فخرِموجودات، احمد مجتبیٰ، محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم  کے اس دنیا میں تشریف لانے کا مقصد کیا تھا؟
حضر ت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا فرمائی تھی:(ترجمہ) اے ہمارے رب! ان میں انھیں میں سے ایک رسول بھیج، جو ان کے پاس آپ کی آیتیں پڑھے، انھیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور انھیں پاک کرے، بے شک آپ بہت زبردست اور حکمت والے ہیں۔(البقرہ)یہ مضمون انھیں الفاظ سے سورہ آلِ عمران (164)اور سورہ جمعہ کی آیات(۲) میں بھی وارد ہوا ہے، جن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے دنیا میں بھیجے جانے کے مقاصد اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرائض و ذمہ داریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ نیزرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک اْس وقت خاتم النبیین ہو چکا تھا، جب کہ حضرت آدم علیہ السلام کا پتلا بھی تیار نہیں ہوا تھا،میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا اور اپنی ماں کے خواب کا ثمرہ ہوں۔ (مسند احمد)حضرت ابو اْمامہ ؓنے ایک مرتبہ عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اپنی نبوت کی ابتدا کے متعلق ہمیں کچھ بتلائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:میں میرے والد (جدِّ امجد) حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دی ہوئی خوش خبری اور میری ماں کادیکھا ہوا خواب ہوں۔(مسند احمد) آپ کی والدہ کا خواب بھی عرب میں پہلے ہی مشہور ہو گیا تھا اور وہ لوگ کہتے تھے کہ آمنہ کے بطن سے کوئی بڑا شخص پیدا ہوگا، بنی اسرائیل کے نبیوں کو ختم کرنے والا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے تو بنی اسرائیل کے درمیان خطبہ پڑھتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک نام بھی لیا تھا اور ارشاد فرمایا تھا کہ لوگو! میں تمھاری طرف اللہ کا رسول ہوں، مجھ سے پہلی کتاب ’توراۃ‘ کی میں تصدیق کرتا ہوں اور میرے بعد آنے والے نبی کی میں تمھیں بشارت دیتا ہوں، جن کا نام’ احمد‘ ہے۔ اس آیت میں کتاب سے مراد قرآن اور حکمت سے مراد سنت و حدیث ہے۔ حضرت حسن، قتادہ، مقاتل بن حیان اور ابو مالک رحمہم اللہ کا یہی فرمان ہے اور حکمت سے مراد دین کی سمجھ بوجھ بھی ہے۔ پاک کرنے سے مراد طاعت و اخلاص کی تعلیم دیناوغیرہ ہے۔(تفسیرابن کثیر)
اس آیت میں پہلی بات قابلِ غور یہ ہے کہ تلاوت کا تعلق الفاظ سے ہے اور تعلیم کا معانی سے۔ یہاں تلاوت و تعلیم کو الگ الگ بیان کرنے سے یہ حاصل ہوا کہ قرآنِ کریم میں جس طرح معانی مقصود ہیں، اسی طرح اس کے الفاظ بھی مستقل مقصود ہیں۔ ان کی تلاوت و حفاظت فرض اور اہم عبادت ہے کیوں کہ تلاوت الفاظ کی ہوتی ہے، معانی کی نہیں۔ اس لیے جس طرح رسول کے فرائض میں معانی کی تعلیم داخل ہے، اسی طرح الفاظ کی تلاوت و حفاظت بھی ایک مستقل فرض ہے۔
 دوسرا فرض تعلیم ِ کتاب کو قرار دیا گیااور اس کے ذریعے بتلا دیا کہ محض تلاوتِ آیات کاسْن لینا فہم قرآن کے لیے عربی زبان جاننے والوں کے واسطے بھی کافی نہیں بلکہ تعلیم ِ رسول ہی کے ذریعے قرآنی تعلیم کا صحیح علم حاصل ہو سکتا ہے۔ قرآن کو تعلیماتِ رسول سے جْدا کرکے خود سمجھنے کی فکر خود فریبی کے سوا کچھ نہیں، اگر مضامینِ قرآنی کو بتلانے سکھانے کی ضرورت نہ ہوتی تو رسول کے بھیجنے ہی کی کوئی حاجت نہ تھی۔اللہ کی کتاب کسی دوسری طرح بھی انسانوں تک پہنچائی جاسکتی تھی، مگر اللہ تعالیٰ علیم و حکیم ہے، وہ جانتے ہیں کہ مضامینِ قرآنی کی تعلیم و تفہیم کے لیے دنیا کے دوسرے علوم و فنون سے زیادہ تعلیم ِ استاد کی ضرورت ہے۔۔اس لیے قرآنِ کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں بھیجنے کا مقصد یہ قرار دیا کہ وہ قرآنِ کریم کے معانی و احکام کی شرح کرکے بیان فرمائیں۔ ارشا دہے:( جس کا مفہوم یوں ہے )ہم نے آپ کو اس لیے بھیجا ہے کہ آپ لوگوں کے سامنے اللہ کی نازل کی ہوئی آیات کے مطالب بیان فرمائیں۔(النحل) تعلیم ِکتاب کے ساتھ آپ کے فرائض میں دوسری چیز تعلیم ِ حکمت بھی رکھی گئی ہے۔نیز اس آیت اور اس کے ہم معنی دوسری آیات میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعیں و تابعین نے حکمت کی تفسیر سنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کی ہے، جیسا کہ ذکر کیا گیا اورجس سے واضح ہوا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کے ذمّے جس طرح معانیِ قرآن کا سمجھانا و بتلانا فرض ہے، اسی طرح پیغمبرانہ تربیت کے اصول و آداب‘ جن کا نام سنت ہے، اْن کی تعلیم بھی آپ کے فرائض ِ منصبی میں داخل ہے۔
تیسرا مقصد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا’تزکیہ‘ ہے، جس کے معنی ہیں’ظاہری و باطنی نجاست سے پاک کرنا‘۔ ظاہر نجاست سے تو عام مسلمان واقف ہیں، باطنی نجاست کفر اور شرک، غیر اللہ پر اعتمادِ کْلّی اور اعتقادِ فاسد نیز تکبر و حسد، بغض اور حبِّ دنیا وغیرہ ہیں۔اگرچہ علمی طور پر قرآن و سنت کی تعلیم میں ان سب چیزوں کا بیان آگیا ہے لیکن تزکیہ جْدا گانہ فرض قرار دے کر اس طرف اشارہ کر دیا گیا کہ جس طرح محض الفاظ کے سمجھنے سے کوئی فن حاصل نہیں ہوتا، اسی طرح نظری و علمی طور پر فن حاصل ہوجانے سے اس کا استعمال اور کمال حاصل نہیں ہوتا، جب تک کسی مربی کے زیرِ نظراس کی مشق کرکے عادت نہ ڈالے۔اس لیے کہ خواہ تعلیم کتنی ہی صحیح ہو محض تعلیم سے عادۃً اصلاحِ اخلاق نہیں ہوتی، جب تک کسی تربیت یافتہ مربی کے زیرِ نظر عملی تربیت حاصل نہ کرے۔ عمل کی ہمت و توفیق کسی کتاب کے پڑھنے یا سمجھنے سے پیدا نہیں ہوتی، اس کی صرف ایک ہی تدبیر ہے کہ اللہ والوں کی صحبت اور ان سے ہمت کی تربیت حاصل کرنا، اسی کا نام’ تزکیہ‘ ہے۔
قرآنِ کریم نے تزکیہ کو مقاصدِ رسالت میں ایک مستقل مقصد قرار دے کر تعلیماتِ اسلام کی نمایاں خصوصیات کوبتلایا ہے کیوں کہ محض تعلیم اور ظاہری تہذیب تو ہر قوم و ملت میں کسی نہ کسی صورت سے کامل یا ناقص طریق پر ضروری سمجھی جاتی ہے۔ اس میں اسلام کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس نے صحیح اور مکمل تعلیم پیش کی، جو انسان کو انفرادی زندگی سے لے کر عائلی پھر قبائلی زندگی اور اس سے آگے بڑھ کر سیاسی و ملکی زندگی پر حاوی اور بہترین نظام کی حامل ہے جس کی نظیر دوسری اقوام و مِلل میں نہیں پائی جاتی۔
اب اگر اس پر غور کیا جائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مقاصد کو کس حد تک پورا کیا؟ تو ہر شخص جانتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے اس دنیا سے تشریف لے جانے سے پہلے ہی تلاوتِ آیات کا یہ درجہ ہو گیا تھا کہ تقریباً پورے جزیرۃ العرب میں قرآن پڑھا جا رہا تھا، ہزاروں اس کے حافظ تھے جو روزانہ یا تیسرے روز پورا قرآن ختم کرتے تھے۔تعلیم ِ کتاب و حکمت کا یہ مقام تھاکہ دنیا کے سارے فلسفے قرآن کے سامنے ماند ہو چکے تھے، توریت و انجیل کے تحریف شدہ صحائف افسانہ بن چکے تھے، قرآنی اصول کو عزت و شرف کا معیار مانا جاتا تھا۔ تزکیہ کا عالم یہ تھا کہ ساری بد اخلاقیوں کے مرتکب افراد تہذیب ِ اخلاق کے معلم بن گئے تھے، جو رہزن تھے وہ رہبر بن گئے تھے اور چور و ڈاکو لوگوں کے اموال کے محافظ بن گئے تھے۔الغرض! حضرت خلیل اللہ نے جن مقاصد کے لیے دعا فرمائی اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کو جن کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا تھا،وہ تینوں مقصد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک ہی میں نمایاں طور پر کامیاب ہوئے، پھر آپ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعیں  نے تو ان کو مشرق سے مغرب اور جنوب سے شمال تک ساری دنیا میں عام کر دیا۔(ماخوذ ازمعارف القرآن،بتغیر)
یہ تاریخی حقائق اور پس منظر ہمارے لیے دعوتِ فکر ہے کہ ہم جو کہ خود کو اسی حبیبِ خدا و خاتم الانبیاء کا نام لیوا اور پیرو کہتے ہیں، جنھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی ہونے پر فخر ہے،کیا ہم ان مقاصد ِ بعثت ِ نبوت کو آج اور تابناکیوں کے ساتھ پورا کرنے کی فکر میں ہیں؟۔
رابطہ۔ اچھہ بل سوپور،حال امام وخطیب مرکزی جامع مسجد ملک صاحب صورہ سرینگر 
موبائل نمبر۔ 7006826398
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?