سرنکوٹ //سرنکوٹ کے ہاڑی گائوںکے محلہ جموں شہید ، کوپرا ، ڈنہ ،رجوٹی وغیرہ میںپندرہ سو افراد پر مشتمل آبادی پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ انہیں محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے پانی فراہم نہیں کیاجارہاجبکہ پائپ لائنیں بھی تباہ ہوچکی ہیں ۔ایک مقامی شہری ماسٹر مشتاق چوہدری نے کہاکہ پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے اور لوگ ایک ایک بوند کیلئے ترس گئے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ جموں شہید ایک زیارت ہے جہاں زائرین بڑی تعداد میں آتے ہیں لیکن انہیں پینے کیلئے پانی نہیں ملتا۔ان کاکہناتھاکہ لائنیں ٹوٹی ہوئی ہیںاورسپلائی نہیں ہورہی ۔اس سلسلے میں جب محکمہ پی ایچ ای کے اے ای ای سرنکوٹ اشفاق قریشی سے بات کی گئی تو ان کاکہناتھاکہ ان علاقوںمیں پانی سے متعلق انہیںکوئی اطلاع نہیں ملی ۔البتہ انہوںنے یقین دلایاکہ وہ ملازمین سے بات کرکے پانی سپلائی بحال کرنے کی کوشش کریںگے۔