عظمیٰ نیوز سروس
سرنکوٹ//سیکورٹی فورسز نے سنیچر وار کے روز سب ڈویژن سرنکوٹ کے فضل آباد کے جنگلات سے ایک پرانا مارٹر شیل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، فوج نے جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ اس دوران جنگل میں ایک مارٹر شیل پڑا ہوا ملا، جسے فوراً اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔فوج نے اس مارٹر شیل کو خطرناک قرار دیتے ہوئے فوراً بلاسٹ کروا دیا تاکہ کسی قسم کے ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق، یہ مارٹر شیل ممکنہ طور پر کسی پچھلے فوجی آپریشن کا باقی ماندہ تھا، جو علاقے میں پڑا ہوا تھا۔فوج کے ترجمان نے اس آپریشن کے کامیاب انجام دینے کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر قرار دیا اور عوام سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ اشیاء کی موجودگی کی صورت میں فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔