بختیار کاظمی
سرنکوٹ // ضلع پونچھ کے دور دراز علاقہ بچیاں والی کے ہونہار طالبعلم شبیر احمد گورسی نے حالیہ دنوں میں منظر عام آئے یو پی ایس ای کے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور پورے ضلع پونچھ و خطہ پیر پنچال و ریاست جموں کشمیر کا نام روشن کیا۔ان کی کامیابی پر حلقہ انتخاب سرنکوٹ اے کے ضلع ترقیاتی کونسل ممبر محمد شاہنواز چوہدری نے ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں ایک اعزازی تقریب منعقد کی گئی جس میں سرنکوٹ حلقہ انتخاب اے کے ڈی ڈی سی ممبر محمد شاہنواز چوہدری ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ بی سوہیل ملک چیرمین مونسپل کونسل سرنکوٹ تاج بجاڑ ایس ڈی ایم سرنکوٹ نعیم النساء تحصیلدار سرنکوٹ شیراز احمد چوہان ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ تنویر جیلانی ایس ایچ او نیاز احمد سرنکوٹ علاقہ کی معزز شخصیات ریٹائر سی ای او بشیر خٹک ریٹائر زونل ایجوکیشن آفیسر ممتاز احمد چوہدری ریٹائر ڈی وائی ایس پی حق نواز چوہدری ایم این قریشی محمد نزیر قریشی سرپنچ سکندر نورانی سرپنچ طائرہ تبسم سرپنچ محمد جاوید چوہدری سرپنچ محمد جمیل ماسٹر اعجاز احمد ریٹائر نائب تحصیلدار خادم حسین خوشدیو ورما ہری کرشن ایڈوکیٹ شیراز احمد بجاڑ متعدد معزز شخصیات نے شمولیت اختیار کر کے نئے آئی اے ایس شبیر احمد گورسی کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا مقررین نے بولتے ہوئے موصوف کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور انہیں انصاف پر مبنی کام کرنے کی تلقین کی ساتھ ہی مقررین نے اس پروگرام کو منعقد کرنے پر ڈی ڈی سی ممبر سرنکوٹ حلقہ انتخاب اے محمد شاہنواز چوہدری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سرنکوٹ کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو بغیر رنگ نسل ذات پات مذہب وملت ایک مقام پر جمع کیا اور ایک بہترین مثال قائم کی۔اس پروگرام میں مقررین نے نوجوان نسل کو نئے آئی اے ایس کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔شبیر گورسی نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ محنت ولگن کیساتھ کام کر کے کامیابی حاصل کریں ۔
سرنکوٹ ڈاک بنگلہ میں اعزازی تقریب کا انعقاد
