سرنکوٹ//سرنکوٹ کے متعدد مقامات پر ٹریفک پولیس نے نا کے لگا کر قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیلئے چالان کاٹے ۔ڈی ایس پی ٹریفک آفتاب بخاری کی قیادت میں ٹریفک پولیس نے سنئی ،دھندک ،پوٹھہ اور سرنکوٹ قصبہ کیساتھ ساتھ دیگر مقامات پر بھی ناکے لگائے ۔اس کارروائی کے دوران ٹریفک حکام کی جانب سے 25گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ مزید 3کو ضبط بھی کردیا گیا ۔اس دوران قانون پر عمل نہ کرنے کے سلسلہ میں 10ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ٹریفک حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے ،کاغذات کی عدم موجودگی سے لے کر تیز رفتاری ودیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلا ف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ قوانین پر سختی کیساتھ عمل کیاجائے تاہم غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔