سرنکوٹ// نیشنل کانفرنس یوتھ کی میٹنگ زیر صدارت سابق وزیر سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں بھاری تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔اس میٹنگ کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ مخلوط سرکار پر الزام لگایا کہ وہ انتقام کی بنیاد پر کام کر کے دوسری پارٹیوں کے کارکنان کو حراساں کر رہی ہے۔انہوں نے بجلی کی غیر معینہ کٹوتی اورپانی ،راشن،رسوئی گیس کی عدم دستیابی پر بھی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جنہوں نے لوگوں سے یہ کہہ کر ووٹ حاصل کئے تھے کہ وہ اچھے دن لائیں گے،معلوم نہیں اچھے دنوں کیلئے کس گھڑی کا انتظار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے یہاں تک گیس کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہوگئی ہیں کہ ایک غریب اب گیس نہیں خرید سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ اپنے صدارتی خطاب میں سید مشتاق حسین بخاری نے نوجوانوں کو اتحاد قائم رکھنے کی تلقین کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کریں۔انہوں نے نوجوانوں سے اپنے اپنے بلاکوں میںممبرشپ مہم چلانے کی بھی تلقین کی اور کہاکہ ہر ایک طبقہ کے لوگوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑاجائے ۔بخاری نے کہاکہ حکومت کاکہیںنام و نشان ہی نہیں اور لوگ بھی اس کی پالیسیوںسے تنگ آچکے ہیں ۔ انہوںنے نوجوانوں پر زور دیاکہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔