سرنکوٹ میں موسمی بے رخی کی وجہ سے بجلی نظام بھی مفلوج

بختیار کاظمی

سرنکوٹ//سب ضلع سرنکوٹ میں رک رک کر بارش لگاتار جاری ہیں۔ موسم کے رد و بدل کی وجہ سے بجلی کا نظام مفلوج ہو چکا ہے۔ کئی دیہی علاقوں سے ملی اطلاعات کے مطابق بجلی کی اعلانیہ کٹوتی کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں۔کئی لوگوں نے بتایا کہ اس وقت جو محکمہ بل بھیج رہا ہے وہ ناقابل ادائیگی ہیںکیونکہ سرنکوٹ کے کچھ علاقوں میں بجلی تو ہے لیکن وہاں کے لوگ سینکڑوں میل پیدل چل کر گاڑی کی رسائی حاصل کرتے ہیں اور ان لوگوں کے پاس مثبت ذرائع معاش کے وسایل بھی موجود نہیں ہیں ۔ہل کا کا ،رجاڑہ ،ڈوڈی مرہوٹ، ہاڑی، سنئی، ڈوگراں، پوشانہ کے علاوہ کئی علاقاجات ہیں جہاں تاریں سبز درحتوںکیساتھ آویزاں ہیںاور بجلی غیر یقینی ہے۔لوگوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کو 70برس سے زائدکا عرصہ گزر چکا ہے لیکن سرنکوٹ میں آج بھی بجلی ،پانی اور سڑک کی دستیابی مکمل طور نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر فعال نظام کی وجہ سے سرنکوٹ کے متعدد علاقہ جات میں لوگ پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔