سرنکوٹ//پونچھ ضلع کے سرنکوٹ قصبہ میں جموں وکشمیر پولیس نے ایک تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں نقدی اور سونا و چاندی ضبط کرنے کا دعوایٰ کیا ہے ۔پولیس نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس ایچ او سرنکوٹ کی قیادت میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران قصبہ سرنکوٹ کے تین گھروں میں کی گئی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں زیورات اور نقدی ضبط کرلی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی گشت کے دورا ن مذکورہ گھروںمیں مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی جس کے بعد ایگز یکٹو مجسٹریٹ سے گھروں کی تلاشی کی اجازت لینے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی جس کے دوران تینوں گھروں سے سونے اور چاندی کے زیورت کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں نقدی ،کلائی کی گھڑیاں ،60موبائل فونز اور ایک کیمرہ بھی ضبط کرلیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کی قیادت میں تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں ایس ایس پی پونچھ نے بتایا کہ حاصل شدہ ساز و سامان کے سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ مزید تفصیل بھی شائع کی جائے گی ۔