سرنکوٹ//سرنکوٹ میں جموں وکشمیر بنک کی شاخ کے باہر طویل قطاریں لگی رہتی ہیں ۔دن گیارہ بجے تک بنک بند رہاجس کی وجہ سے بجلی بل جمع کرانے والے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔قطار میں کھڑے لوگوں نے بتایا کہ عموما ًبنک ملازمین دیری سے آتے ہیں جس وجہ سے ان کو مشکلات کاسامناکرناپڑ رہاہے۔لوگوں نے کہا کہ وہ صبح سے بجلی کے بل جمع کرانے کی غرض سے کھڑے ہیں لیکن گیارہ بج چکے ہیں تا ہم کوئی بھی ملازم موجود نہیں ۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے سے کام کے لئے انہیں پورا دن انتظار کرنا پڑ رہا ہے اوران کا قیمتی وقت برباد ہورہاہے۔تحصیلدا ر اسرنکوٹ نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ انہوں نے بنک منیجر سے بات کرکے انہیں یہ بتایاہے کہ ملازمین کی حاضری ان کے پاس ہوگی اور وقت پر بجلی بل جمع کئے جائیںگے ۔