سرنکوٹ //سرنکوٹ میں انٹرنیٹ خدمات کا برا حال ہے ۔کئی نوجوانوں نے کہاکہ وہ اب اس طرح کی خدمات سے تنگ آکر احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہورہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ دفتری کام انٹرنیٹ سے ہوتے ہیںلیکن خدمات منقطع رہنے کی وجہ سے سارا نظام ہی ٹھپ پڑاہے ۔نوجوانوںنے بتایاکہ ان کیلئے دکان کاکرایہ ہی پور انہیںہوپارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ اے ڈی آئی قرضہ لیکر کاروبار شروع کیاہے جس کی قسط بھی دیناپڑتی ہے لیکن انٹرنیٹ ہی نہیں ۔ان کاکہناہے کہ انٹرنیٹ کنکشن کی فیس تو وصول کرلی جاتی ہے لیکن سروس فراہم نہیں کی جاتی ۔