راجوری //سرنکوٹ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مکینوں نے زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق سرنکوٹ تا بفلیاز سڑک پر ایک ٹاٹا میجک زیر نمبر JK12-2240درابہ کے رتی پسی علاقہ میں ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر سڑک کنارے ایک نہر میں جاگری جس کی وجہ سے ٹاٹا میجک میں سوار چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کی شناخت حفیظ خان ولد اقبال خان سکنہ بفلیاز ،محمد نصیر ولد وزیر حسین سکنہ سرنکوٹ ،محمد نرول ولد مہر دین سکنہ بہر ،محمد سراج ولد لعل دین سکنہ بہر ،محمد عالم ولد محمد سعید سکنہ بہر اور مختار احمد ولد مشتاق احمد سکنہ ترانوالی کے طورپر ہوئی ہے ۔سبھی زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج معالجہ کیاجارہاہے جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی شروع کر دی ہے ۔