سرنکوٹ// سرنکوٹ کے پوٹھہ بائی پاس کے مقام پر ہوئے ایک سڑک حادثہ میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق راشن سے بھڑا ہو ایک تریک زیر نمبر JK02M 3421- ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو ئے ۔حادثے کی خبر موصول ہو تے ہی پولیس کی ایک ٹیم مقامی لوگوں اور ٹی اے جوانوں کے ہمراہ موقعہ پر پہنچی اور زخمیو ں کو سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیا ۔ان زخمیوں میں سے ایک مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیاہے ۔حاد ثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت محمد بشیر ولدمحمد حسین ،محمد الیاس ولد محمد ریاض ،شہراز احمد ولد شمس دین اور محمد نصیب ولد محمد امین کے طور پر ہوئی ہے ۔