سرنکوٹ //سرنکوٹ میں اے ٹی ایم نظام میں کوئی بھی بہتری نہیں آئی اور لوگوں کو بدستور مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔ سٹیٹ بنک آف انڈیا کا اے ٹی ایم پچھلے دو ماہ سے بندپڑاہواہے لیکن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیاجارہاجس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایاجارہاہے ۔محمد شکیل نامی شخص نے بتایا کہ انہیں ایک ہفتے سے اے ٹی ایم سے پیسے نہیں مل پارہے ،اگر کہیں پیسے ہوں بھی تو باہر قطار بہت طویل ہوتی ہے اور پیسے نکلوانے کیلئے گھنٹوں قطار میں رہناپڑتاہے ۔ان کاکہناتھاکہ سٹیٹ بنک آف انڈیا کی حالت یہ ہے کہ اس کا اے ٹی ایم پچھلے دو ماہ سے بند پڑاہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں۔ اشرف خان نامی شخص کاکہناہے کہ اے ٹی ایم سے پیسے نہیں نکل رہے اور بینکوں میں بھی رقومات ضرورت کے مطابق نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ضروری کام نہیں ہوپارہے اور وہ اس طرح کے مفلوج بینکنگ نظام سے تنگ آچکے ہیں ۔جب اس سلسلے میں سٹیٹ بنک آف انڈیا کے منیجر سے بات کی گئی تو انہوںنے بتایاکہ ان کے پاس ان کے پاس چالیس لاکھ روپے آتے ہیں جسے بنک کے اندر سے ہی لوگوں کو دے دیاجاتاہے اور اے ٹی ایم میں جمع کرنے کیلئے کچھ رقم بچتی ہی نہیں۔