سرینگر // دربار مو کی منتقلی کے ساتھ ہی حکومت نے 8 افسران کو سرمائی سیکریٹریٹ سرینگر میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی تنخواہ متعلقہ محکموں سے نکالی جائے گی ۔ریاستی سرکار نے ایک آڈر زیر نمبر 1589-GAD of 2018جاری کیا ہے جس میں 8افسران کے نام ظاہر کئے گئے ہیں، جو سرمائی سیکریٹریٹ میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ان افسران میں لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ محکمہ کے سپیشل سیکریٹری اعجاز احمد بٹ ، انڈر سکریٹری ٹرابل افئیرس طاہرہ تبسم ، سینئر سٹنو گرافر پاور ڈولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نثار احمد بٹ،سینئر اسسٹنٹ انڈسٹریز اینڈ کامرس شوکت احمد ریشی ، سینئر اسٹنٹ آف جے کے آئی غلام نبی وانی ، جونیر اسسٹنٹ ٹرابل افئیر ڈیپارٹمنٹ سجاد مجید ، کلاس IV ملازم جے کے آئی محمد اشرف خان ، کلاس IVملازم جے کے آئی جو اس وقت جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے ساتھ ہیں ،کے نام قابل ذکر ہیں ۔ آڈر میں بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین و افسران کی تنخواہیں متعلقہ محکموں سے ہی ادا کی جائیں گی ۔معلوم رہے کہ سرکار نے یہ فیصلہ سرما کے دوران وادی کے لوگوں کو درپیش مسائل او ر مشکلات کے پیش نظر لیا ہے ۔