جموں// جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں پیر کے روز دربار مو کے دفاتر کھل گئے۔
اس موقع پر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول سکریٹریٹ میں پولیس کے ایک دستے سے سلامی لی اور ان کی آمد پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
یاد رہے کہ سنہا کی سربراہی والی انتظامیہ پہلی بار جموں سے کام کرے گی کیونکہ وہ تین ماہ قبل ہی لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔