Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

سرمائی اجلاس ہے، ماحول بھی سرد رہے | عوام، آئین اور عالمی برادری کی توقعات پر کھرا اترجائیں:مودی

Towseef
Last updated: November 25, 2024 10:42 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یواین آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل اپوزیشن سے عوام کی امنگوں پر پورا کرنے اور عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترنے کی درخواست کرتے ہوئے اپیل کی کہ ان کے رویے سے ووٹر اور جمہوریت کے تئیں ان کی وابستگی، آئین کے تئیں ان کی لگن اور پارلیمانی عمل میں ان کے اعتماد کی معنی خیز گونج باہر جانی چاہئے۔ مودی نے پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہاکہ یہ سرمائی اجلاس ہے اور ماحول بھی سرد ہی رہے گا۔ یہ 2024کا آخری دور ہے، ملک بھی 2025 کو جوش و خروش سے خوش آمدید کہنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس کئی لحاظ سے خاص ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمارے آئین کے سفر کا 75ویں سال میں داخل ہونا اپنے آپ میں جمہوریت کیلئے ایک روشن موقع ہے۔ جوں جوں 2025 قریب آرہا ہے، ملک جوش اور ولولے سے لبریز ہے اور 2025 کے استقبال کے لیے بے تابی سے تیاری کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ پارلیمانی اجلاس کئی لحاظ سے خاص ہے جس کا سب سے اہم پہلو ہمارے آئین کی 75ویں سالگرہ ہے۔ یہ ہماری جمہوریت کے لیے ایک شاندار سنگ میل ہے۔ کل سب آئین کے ایوان میں اکٹھے ہو کر آئین کے 75ویں سال کی تقریبات کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین بنانے والوں نے آئین تیار کرتے واقع ہر ایک نکتے پر بڑی تفصیل سے بحث کی ہے اور تب ہی ہمیں اتنی بہترین دستاویز ملی۔ ہمارے آئین کی اہم اکائیاں ہیں – پارلیمنٹ اور ہمارے اراکین پارلیمنٹ۔ پارلیمنٹ میں صحت مند بحث ہونی چاہیے اور مباحثوں میں زیادہ سے زیادہ اور مناسب شرکت ہونی چاہیے۔ لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگ اپنے سیاسی مفادات کے لیے پارلیمنٹ کو بھی مٹھی بھر لوگوں کی ہنگامہ آرائی سے کنٹرول کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں۔ اگرچہ ان کے حربے بالآخر ناکام ہو جاتے ہیں، لیکن عوام ان کے رویے پر گہری نظر رکھتے ہیں اور وقت آنے پر انہیں سزا بھی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے ایم پی ایز کو مسائل کا سامنا ہے، کچھ لوگ ان کے حقوق دبوچ لیتے ہیں۔ جمہوریت میں ہمارا فرض ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو تیار کریں۔ لیکن 80 سے 90 بار عوام کی طرف سے مسترد کردئے گئے لوگ عوامی امنگوں پر بحث نہیں ہونے دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں بار بار اپوزیشن کے ساتھیوں سے درخواست کرتا رہا ہوں اور اپوزیشن کے کچھ ساتھی بھی چاہتے ہیں کہ ایوان میں ہموارطریقے سے کام ہو۔ لیکن جنہیں عوام نے مسلسل مسترد کیا ہے، وہ اپنے ساتھیوں کی بات کو بھی مسترد کردیتے ہیں اور ان کے اور جمہوریت کے جذبات کی توہین کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بڑی امید کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ہمیں پارلیمنٹ میں وقت کو ہندوستان کے عالمی مقام اور وقار کو بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہئے۔مودی نے کہا، ایسے موقع جو آج ہمیں ملے ہیں، وہ عالمی سطح پر ہندوستان کے لیے نایاب ہیں اور ہمیں ان کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہندوستان کی پارلیمنٹ سے یہ پیغام نکلنا چاہئے کہ ملک کے رائے دہندگان، جمہوریت کے تئیں ان کی وابستگی، آئین کے تئیں ان کی لگن اور پارلیمانی عمل میں ان کا اعتماد معنی خیز ہے اور ہمیں اس موقع پر آگے بڑھنا چاہیے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، اسکولوں کو بندرکھنے کا اعلان
پیر پنچال
ہوٹل سونمرگ گلیشیر کے منیجنگ ڈائریکٹر امتیاز احمد وانی کو صدمہ ،والدہ انتقال کر گئیں 
تازہ ترین
کلائی کے مقام پر بھاری پسی گرآنے کے باعث جموں پونچھ شاہراہ بند
پیر پنچال
ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں

Related

برصغیر

پی یو سی اے کابہار کے طلا ب کیلئے50کروڑروپے کے سکالرشپ کااعلان

July 21, 2025
برصغیر

۔2006 کے ممبئی ٹرین دھماکے | تمام 12مجرم 19سال بعد بری

July 21, 2025
برصغیر

اردو یونیورسٹی میں ایم اے فارسی کیلئے برسر موقع داخلے

July 21, 2025
برصغیر

پارلیمانی کام کاج | برلاکا ارکان پارلیمنٹ سے تعمیری بحث پر زور

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?