سرینگر// نظامت فاصلاتی تعلیم کشمیر یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں سرسید احمد خان کے دو صد سالہ جشنِ ولادت کی مناسبت سے’’علی گڑھ تحریک : ہر خواب ہے خود تعبیر یہاں‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ سمینار منعقد ہوا۔ اس سمینار میں اُردو اور ایجوکیشن کے طلبہ کی ایک قابلِ لحاظ تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حبیب اللہ شاہ نے حاضرین مجلس کا استقبال کیا اور سرسید کے افکار کو عملی جامہ پہنانے کی تلقین کی۔ ڈاکٹر الطاف انجم نے سمینار کا کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے سرسید کے افکار کی عصری معنویت کو اجاگر کرنے کی کوشش پر زور دیا۔ سمینار کی نظامت ڈاکٹر عرفان عالم نے انجام دی۔ اس سمینار میں سرسید احمد خان کی حیات اور شش جہات خدمات پر جن اساتذہ، اسکالروں اور طلبہ نے مقالے پیش کیے ان میںڈاکٹر عرفان عالم،توصیف احمد، تسلیمہ منظور، شبیر احمد ڈار، نورالحسن، سجاد کمبے، صنوبر، منیر احمد، روحی، غازی سہیل، امتیاز عبدالقادر ، اسما بدر، سبزار احمد بٹ شامل ہیں۔