سرینگر// شدید سردی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہے گا جس سے ٹھنڈ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔لداخ کے لیہہ علاقوے میں درجہ حرارت میں شدید گراوٹ درج کی گئی ہے اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو وہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے۔لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت میں غیرمعمولی کمی آنے کے بعد بیشتر آبی ذخائر بشمول جھیلیںاور تالاب منجمند ہوگئے ہیں۔ کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد وادی کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 0.8سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 3.0کپوارہ میں منفی 2.7سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 0.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سوموار کو سرینگر ائرپورٹ سے تمام تیاروں نے اڑانیں بھریں ہیں ۔ایس پی ائرپورٹ منظور احمد دلال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سوامور کو صبح سے موسم ابرالودہ تھا تاہم دھند نہ ہونے کے نتیجے میں یہاں سے صبح کے وقت تمام پروازوں نے اڑانیں بھری ہیں ۔محکمہ موسمیات کے ڈرایکٹر سونم لوٹس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آنے والے کچھ دنوں تک وادی میں موسم خشک رہے گا جبکہ رات کومطلع صاف رہنے کی صورت میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے میدانی علاقوں میں اگلے کچھ دنوں تک برف باری ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم بالائی علاقوں میں کبھی کبار ہلکی بوندہ باندی ہو سکی ہے ۔