Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سردی کا وار اور بجلی کٹوتی کی مار …!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 22, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
وادی کشمیر میں سردیوں کی پہلی دستک کے ساتھ ہی محکمہ بجلی کی بے  بیان ستم ریزیاں شروع ہو گئی ہیں اور عام لوگ اس کی زد میں آکر زخم زخم  ہو رہے ہیں۔ ایک طرف جاری  ہڑتال کے گزرے چار مہینوں کے بجلی بل صارفین کوتھمانے میں مستعدی کے ساتھ کام لیا جا رہا ہے تو دوسری طرف کسی باضابطہ شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی بجلی کی سپلائی میں کٹوتی شروع کر دی گئی ہے۔ رواں برس موسم سرما نے پہلے ہی اپنے دانت دکھا ئے اور ساری وادی شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے لوگ  لازمی طور متواتر برقی سپلائی کے ضرورت مند ہیں،  خاص کر صبح و شام اور رات کے اوقات پر مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ ان ہی اوقات پر متعدد علاقوں میں سپلائی بند رہتی ہے، جس سے لوگوں کو بے بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یہ ایک افسوسناک امرہے کہ وادی کے بیشتر علاقوں میں برقی رو کی فراہمی سکڑسمٹ کر 6سے 8گھنٹوں تک محدود ہوگئی ہے جو ایک ٹارچر سے کچھ کم نہیں ہے۔ اس ستم ناک صورتحال کے خلاف صارفین سخت برہم ہیںمگر انتظامیہ نے بس ایک چپ سادھ رکھی ہے ، صرف پانی کی سطح گرجانے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں تخفیف کے دلائل پیش کرکے صارفین کو خاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ سردیوں کے ایام میں وادی کے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح ہمیشہ کم ہوجاتی ہے اور حکومت اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بجلی کی درآمد کا بندوبست کرتی رہی ہے اور تھوڑے بہت پھیر بدل کے ساتھ برقی رو کی فراہمی یقینی بنا کر سردیوں کے ایام میں صارفین کی پریشانیوں کا خیال رکھا جاتا تھا مگر اب کی بار یہ سارے انتظامات دھرے کے دھرے کیوں رہے ،  پر صورتحال پاور سیکٹر میں ریاستی انتظامیہ کی ساٹھ سالہ کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان لگاتی ہے۔ اکثر محکمہ کا یہ دعویٰ ہوتاہے کہ 1050میگاواٹ کی ضرورت کے مقابلہ میں عمومی طور پر صرف750 میگاواٹ کے آس پاس کی سپلائی میسر رہتی ہے ، جس میں ریاست کے اپنے پروجیکٹوں سے حاصل ہونے والی بجلی کی مقدار برائے نام ہے اور لگ بھگ سارا زورشمالی گرڈسے درآمد کرنے پر مرکوز ہے ، مگر محکمہ کے پاس اس درآمد کے لئے بھی بنیادی ڈھانچہ میسر نہیں ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے کئی نئے ریسوینگ سٹیشن زیر تعمیر ہیں ، جو نامعلوم وجوہات کی بناء  پہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے پارہے ہیں۔شمالی گرڈ اکثر وبیشتر ریاست کے نام بقاجات کی عدم ادائیگی کی آڑ میں اکثر سردیوں کے لئے درکار اضافی سپلائی کی فراہمی سے منکر رہتی ہے اور اگر تھوڑا بہت اضافہ ہوتابھی ہے تو مزید بجلی کی درآمدگی کے لئے محکمہ کے پاس ترسیلی صلاحیتوں کا فقدان ہے۔ موجودہ صورتحال کودیکھتے ہوئے آنے والے ایام میں بجلی کی سپلائی میں مزید ابتری کا اندیشہ ہے ، جو یقینی طور پر اس قیامت خیز سرما میں صارفین کیلئے اضافی مصائب کا سبب ہوگا۔ایسے حالات میں عام لوگوں کا احتجاج کرنا نہ صرف منطقی ہے بلکہ ان کی مجبوری بھی ہے۔  فی الوقت وادی میں 10ویں  اور بارہویںجماعتوں کے امتحانات بھی چل رہے اور طلبہ امتحانات کی تیاریوں کے سلسلہ میں رات دیر گئے تک پڑھائی کرنے پر مجبور ہیں، لیکن بجلی کی بے ہنگم کٹوتی کے بہ سبب اُنہیں بھی زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔ دربار کی سرینگر سے جموں منتقلی کے ساتھ ہی ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ انتظامیہ وادی میں عوام کو فراموش کرنے لگی ہے۔یہ بدقسمتی کی انتہا ہے کہ گرم گرم دیوان خانوں میں بیٹھ کر قوموں کی تقدیریں لکھنے والے حکام ،خواہ وہ سیاستدان ہوں یا انتظامی افسران ، کو مہنگائی اور بے کاری کی مار جھیل رہے عام لوگوں کی مشکلات کا احساس چھوکر بھی نہیں گیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کو وہ عذرخواہی کا روّیہ اختیار کرنے کی بجائے صارفین کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کرے ، کیونکہ جلد یا بدیر ہرحکومت کو اس طرح کے معاملات عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑتاہے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025
اداریہ

بھوک سے بڑی وباء کوئی نہیں!

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?