عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پرحادثاتی فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق، فوجی جوان، ایک اگنی ویر، کےہتھیارسے غلطی سے گولی چلی جس سے وہ زخمی ہوا۔زخمی سپاہی کے پاؤں میں گولی لگی اور اسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر آرمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی اہلکار کی شناخت کے پی سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔