سمیت بھارگو
راجوری // جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو راجوری ضلع میں 25 مقامات پر لائن آف کنٹرول کے اس پار سے سرگرم ملی ٹینٹوںکے گھروں پر چھاپے مارے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر تلاشی کے دوران مجرمانہ مواد اور اہم دستاویزات برآمد اور ضبط کی گئیں۔حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ سرحدی ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام)ایکٹ سے متعلق مقدمات کی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر مارے گئے اور پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے سرگرم دہشت گردوںملی ٹینٹوں کے خلاف درج کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران پولیس کی مدد کی۔حکام نے بتایا کہ افتخار حسین اور ان کے بھائی محمد پرویز کے گھروں پر صبح 9.50 بجے کے قریب ٹنڈی تارڑ میں چھاپہ مارا گیا،دونوں کا ایک اور بھائی محمد اصغر عرف بلا عرف کاکا، ایل او سی کے پار سے آپریٹ کر رہا ہے، ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک تلاشی کارروائی جاری رہی۔این آئی اے کی خصوصی عدالت سے موصول ہونے والے وارنٹ پر، پولیس نے کہا کہ راجوری، نوشہرہ، تھانہ منڈی، درہال، کوٹرنکا، بدھل، منجاکوٹ اور چنگس سمیت 25 مقامات پر وسیع تلاشی لی گئی۔ترجمان نے کہا، “یہ تلاشیاں گزشتہ سال پولیس سٹیشن راجوری میں درج کیے گئے ایک کیس سے منسلک تفتیش کے ایک حصے کے طور پر کی گئیں۔”انہوں نے مزید کہا”یہ معاملہ ایک فعال ملی ٹینٹ نیٹ ورک سے متعلق ہے، جو جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی کالعدم ملی ٹینٹ تنظیموں کی ملی بھگت سے ملی ٹینسی سے متعلق سرگرمیوں کو شروع کرنے، منظم کرنے اور ان کو انجام دینے کے لیے جموں و کشمیر میں اوور گرائونڈ کارکنوں کو فعال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے‘‘۔ترجمان نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ یہ چھاپے اس علاقے سے ملی ٹینسی کا صفایا کرنے کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر جموں بھر میں تقریباً دو درجن مقامات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں کیے جانے کے ایک دن بعد ہوئے۔