سرحد پار دہشتگردی بند ہونے تک

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
نظام آباد //مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ بات چیت کا تب تک کوئی فائدہ نہیں جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان بدستور اس بات کی کوششیں کررہا ہے کہ بھارت کو کمزور کیا جائے اور اس مقصد کی خاطر وہ دہشت گردوں کو اس پار دھکیل رہا ہے اور سرحدوں پر فائر بندی کی خلاف ورزیاں بھی کررہا ہے۔تلنگانہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی صورتحال تبدیل ہوگئی ہے اور اب بھارت کمزور ملک نہیں۔انکا کہنا تھا ’’ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بات چیت شروع کی جائے، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم کسی سے بھی بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن جب تک پاکستان بھارت کو کمزور کرنے کیلئے دہشت گردی کو بر آمد کرنا بند نہیں کرتا پاکستان کیساتھ بات چیت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ بھارت تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے اور اسی کوشش میں تمام پڑوسی ممالک کے سربراہان کو وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میںبلایا گیا مگر پاکستان نے کبھی بھی مثبت جواب نہیں دیا اور بھارت کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری رکھیں ۔ دہشت گردوں کو سخت جواب دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔  انہوں نے کہا کہ سال 2014میں فائرنگ سے پانچ شہریوں کی ہلاکت کے بعد بی ایس ایف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سخت جواب دیں۔  انہوں نے کہا’’ میں نے بی ایس ایف کے ڈی جی سے کہا ہے کہ بھارت آہنسا میں یقین رکھتا ہے اور اسلئے ہم کبھی بھی پہلی گولی نہیں چلائیں گے تاہم اگر پاکستان پہلے فائرنگ کرتا ہے تو اتنی گولیاں چلائو کہ کوئی بھی گولیوں کی گنتینہ کرسکے۔‘‘۔ انہوں نے دہشت گردی، شدت پسندی اور مائونوازوں کو ختم کرنے کا اعادہ کیا ۔  انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طاقت ور ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور کوئی بھی بھارت کی یکجہتی پر بری نظر بھی نہیں اٹھا سکتا ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *